Number (Qataar)

 انتخاب: ☺

نمبر

نعیم سلیم۔۔۔۔۔مالیگاؤں مہاراشٹر۔۔۔۔۔

لفظ نمبر سنتے ہی ذ ہن فون نمبر یا واٹس ایپ نمبر کی طرف جاتا ہے کیونکہ فی الوقت یہی رائج ہیں...اس سے پہلے فیکس نمبر،ایس ٹی ڈی کوڈ نمبر،پن کوڈنمبر،وغیرہ پوچھے اور بتائے جاتے تھے.......لفظ  ‘‘نمبر’’  موقع محل کی مناسبت سے الگ الگ معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

کسی شخص کو اگر ایک نمبرکہہ دیں تو وہ خوشی سے پھولا نہیں سماتا مگر صرف ایک کا اضافہ کرکے دونمبر کہہ دیں تو چراغ پا ہوکر ہاتھا پائی نہ بھی کرے تو کھری کھری ضرور سنائے گا۔۔۔۔۔اس کے جواب میں  آپ کےضبط کا بندھن ٹوٹا تو،      ہاتھا پائی اورممکن ہے  اس کے آگے کے مراحل سے بھی گزرنا پڑے.......

سر سے لے کر پاؤں تک ضروریات انسانی کی بہت سی چیزوں میں بھی نمبر کافی اہمیت کا حامل ہے................

 نمبر کا لغوی معنی بھلے ہی تعداد ہو لیکن اس کا عام معنی قطار میں کھڑے ہوکر۔۔۔۔۔بیٹھ کر یا ہنگامی حالات میں لیٹ کر اپنی باری کا انتظار کرنا۔۔۔۔۔۔۔جسے نمبر لگانا بھی کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔

نمبر کہاں نہیں لگتا ؟ غور فرمائیے صاحب  بچہ پیدا ہوا۔نام کے اندراج کیلئے  کارپوریشن گئے وہاں نمبر....فارم وغیرہ خانہ پری کرکے داخلہ حاصل ہوا....راشن کارڈ میں بچے کا نام شامل کرنا ہے.ایف ڈی او(FDO) آفس پر نمبر......بچے کو اسکول میں داخل کرنا ہے..وہاں نمبر..گھنٹوں قطار میں کھڑے رہ کر فارم ملا قسمت سے قرعہ اندازی میں نام آگیا تو ٹھیک نہیں تو اثرو رسوخ رکھنے والوں کےنمبر ڈھونڈتے پھرو...خیر بچہ کسی طرح اسکول میں داخل ہوگیا اب ضروری ہے اس کا آدھار کارڈ نمبر......آدھار سینٹر پہنچے وہاں نمبر........خدا خدا کرکے آدھار کارڈ بن گیا....اب یہ کیا نئی مصیبت؟ بچے کا بینک اکاؤنٹ نمبر..بینک پہنچے وہاں نمبر میں دھکے کھاتے کھاتے اکاؤنٹ کھل گیا۔اب ضروری ہے ہر طالب علم  کا یوڈائز نمبراورجب تک طالبعلم کے ہاتھ خارجہ سرٹیفکیٹ نہ آجائے اسکی شناخت ہے  اسکول جی آر نمبر...

 دیکھئے بچہ جیسےجیسے بڑا ہورہا ہے اسے نمبر کی اہمیت کا اندازہ ہوتا جارہا ہے  عوامی بیت الخلاء ہو،بازار سے سودا سلف لانا ہو،یا راشن دکان سے اناج لینا ہو  یا پھر تفریح کیلئے کہیں جانا ہو  تھیٹرہو یا پارک ۔۔۔۔ہر جگہ نمبر کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے....

ہاسپٹلس کے اوپی ڈی سیکشن میں لگے نمبرکو دیکھ کر دل بے چین ہو جاتا ہے۔درد سے کراہتے مریضوں کا اپنے  نمبر  کا انتظار اور اچانک ڈاکٹر  کا ایمرجنسی وزٹ کیلئے چلے جانا۔ایسے میں مریضوں کی حالت ناقابل  بیان ہوجاتی ہے نتیجے میں غصہ کا شکار بے چارہ کمپاؤنڈر........

  پٹرول پمپ میں دو موٹر سائیکل سوار ایک ساتھ داخل ہوجائیں تو ان کے چہروں کے تاثرات سے اندازہ ہوتا ہے مانو دو پہلوان دنگل میں آمنے سامنے آگئے ہوں...

 

AreeBTLM

مٹی کاتیل یعنی راکیل کیلئے نمبر پر بہت جھگڑے ہوتے تھے صبح آٹھ نوبجے نمبر لگانے والے بھی کہتے تھے کہ فجر بعد سے نمبر لگائے ہیں....بخدا ہم انہیں جھوٹا نہیں کہتے، جس کی جب آنکھ کھلے تب فجر پڑھے ضروری نہیں کہ اس کا مطلب صبح صادق ہی ہو......

 ہاں تو صاحبان نمبر پر اتنے زیادہ ٹینشن لڑائی جھگڑے کو دیکھتے ہوئےہماری عدم تشدد کی  علمبردار حکومتوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب عوام کو سرے سے کچھ دیا ہی نہ جائے یا اتنا کم دیا جائے کہ نمبر لگانے والے بھی سوچیں، آخر فجر سے نمبر لگاکر اتنا وقت کیوں برباد کریں ؟...........

 جھگڑے فساد کامنہ کالا کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے  نمبر لگانے کا طریقہ ایجاد کیا لیکن  اکثر جھگڑے کی وجہ بھی نمبر ہی ثابت ہوتا ہےکہ میرے نمبر پر مقابل  شخص کیوں خلاف ورزی کا مرتکب ہوا....

 وہ بھی کیا دن تھے...............

رزلٹ والے دن ماں باپ،بڑے بوڑھے،متعلقین،بچوں سے پہلا سوال یہی کرتے تھے کتنے نمبر سے پاس ہوا؟........مگر بھلا ہو محکمہ تعلیم کا اس نے جب نمبر پر اتنی کھینچا تانی دیکھی تو نمبر سسٹم ختم کرکے اس کی جگہ گریڈ سسٹم رائج کردیا جس سے طلباء کو نمبر کی جھنجھٹ سے نجات مل گئ اور سر پرستوں کو پوچھنے سے..................

 کچھ سالوں پہلے تک بورڈ کے  امتحانات کے بعد سوشل ورکرس امیدواروں کے امتحانی نمبر لے کر  شہر شہر گھوما کرتے تھے۔مگر برا ہو بورڈ والوں کا جنھوں نے ہولو کرافٹ اسٹیکر سے نمبر چھپانے کا انتظام کرکے خدمتگاروں کی اچھی خاصی خدمت اور مفت تعلیمی سیر پر روک لگادی.............

 یہ بھی قابل غور ہیکہ کہیں شناخت ظاہر کرنے کیلئے نمبر کا استعمال کیا جاتا ہے تو کہیں چھپانے کیلئے.........

 کوئی چیز لینے کیلئے اگر نمبر لگانا پڑے تو انسان کو صبر آہی جاتا ہے کہ ٹھیک ہے مطلوبہ چیز حاصل کرنی ہے...مگر کچھ دینے کیلئے نمبر لگانا پڑے تو اس سے زیادہ تکلیف دہ مرحلہ اور کوئی نہیں ہوتا......مثال کے طور  پر بینک میں روپیہ جمع کرانا ہو یا بجلی بل ادا کرنی ہو لمبی قطار دیکھ کر جسم سے آدھی طاقت چلی جاتی ہے...ہمارے ملک میں خواتین کا بہت احترام ہے۔اسلئے انہیں نمبر نہیں لگانا پڑتا..... مردوں کی قطار چاہے جتنی لمبی ہو خواتین بڑی شان سے بینک میں داخل ہوتی ہیں اور اپنا کام کرکے رخصت.....شاید اس وقت مردوں کو اپنی مردانگی پر افسوس ہوتا ہے.....اس کا حل کچھ چالاک مردوں نے یہ نکالا کہ اپنی محترمہ یا چھوٹی بچی کو ساتھ  لے آتے ہیں اور انکے ہاتھ میں پیسے،بل،سلپ وغیرہ تھما کر کاؤنٹر کی طرف ہانک دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔معلوم ہوا کہ عورتوں کی اسپیشلٹی بڑے شہروں میں یہ کہہ کر ختم کی جارہی ہے کہ جب مساوات مردوزن کے نعرے لگائے جارہے ہیں تو پھر یہ امتیاز کیوں؟چنانچہ مردوخواتین ایک ہی قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں....

 حکومت ہند کے حالیہ نوٹ بندی فیصلے کے بعد بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے باہر لگے نمبر نے ملک کی تاریخ  کے سارے ریکارڈ توڑ دئے ۔۔۔۔ نہ صرف سارا دن بلکہ سخت سردی میں رات رات بھر قطاروں میں لگے  متوسط وغریب طبقے کے افراد  اپنا کالا دھن سفید کرنے کے جتن کرتے رہے۔متعدد افراد اذیت برداشت نہ کرپانے کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے تو کئی لوگوں نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

اس کا ایک مثبت پہلو یہ سامنے آیا کہ بکھرا ہوا  خاندان ایکدوسرے کے قریب آگیا۔گھنٹوں بینک نمبر میں لگے ہوئے دوست بن گئے ، معاشقے چلے، رشتے داریاں بنیں،دیکھ کر راستہ تبدیل کردینے والے  قرضدار خود رابطہ کرکے قرض چکادئےاور جن کے پاس زیادہ ہی اسٹاک تھاتو وہ زبردستی متعلقین کو قرض دینے کی پیشکش کرنے لگے.....

 لینے اور دینے کے لئے نمبر لگانے کے علاوہ ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں لینا اور دینا ایک ساتھ ہے لیکن نمبر کبھی کبھی لگتا ہے اور وہ جگہ ہے مسجد کا وضو خانہ جہاں جمعہ عیدین یا کبھی کبھارنمبر لگانا پڑتا ہے............

 نمبر میں لگنے اور وہاں دھاندلی کرنے سے ایک ہی بات سامنے آتی ہے..کہ انسان اپنا وقت بچانا چاہتا ہے...اور واقعئ انتظار کے چند لمحے گھنٹوں پہ بھاری ہوتے ہیں..........

حیرت انگیز طور پر ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں کوئی دعویٰ نہیں کرتا کہ میرا نمبر ہے.....اور وہ جگہ ہے آخری آرامگاہ قبرستان......لیکن

ٹھہرئیے صاحب نمبر یہاں بھی ہے۔اگر نمبر لگانے کا مطلب جگہ محفوظ کرنا ہو تو آجکل بڑے شہروں کے  قبرستانوں میں جگہیں پہلے سے ریزرو کرلی جارہی ہیں۔بس ملک الموت کے جلد  نہ آنے کے  منتظر رہتے ہیں.ملک الموت نظر آنے لگیں تو بڑے سے بڑے مصروف ترین اشخاص  بھی ان کے ساتھ جانے کی بجائے  انتظار کرنا پسند کریں گے, مگر  ہماری آنکھوں پر  پٹی بندھی ہوئی  ہے ہم اس حقیقت  سے غافل ہیں کہ داعئ اجل جب جسے بلاتا ہے سارے نمبر چھوڑ چھاڑکر جانا پڑتا ہے کبھی نہ واپس آنے کیلئے...............

Subscribe to my YouTube channel👉  AreeB TLM


#number(Qataar) #AreeBTLM #naushadali19881 #Naeem Saleem

Types of Home (INDIA)

 گھروں کی اقسام : 

1۔Flat or Apartment

 فلیٹ، یا اپارٹمنٹ، گھر کی ایک قسم ہے جس میں آرام دہ زندگی کے لیے درکار تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں اور یہ اس عمارت کا حصہ ہے جس میں کئی دوسرے مکانات ہیں۔ زمین کی محدود فراہمی کی وجہ سے عمودی رہائش کی ترقی ہوئی ہے۔ میٹروز اور شہروں میں فلیٹ یا اپارٹمنٹ قسم کے مکانات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فلیٹ 1/2/3 BHK اور بعض اوقات اس سے بھی بڑے ہو سکتے ہیں۔ ڈویلپرز کئی اضافی سہولیات کے ساتھ فلیٹ بھی پیش کرتے ہیں جو جدید گھر کے خریداروں کی ضروریات کے مطابق ہوتے ہیں۔ اپارٹمنٹس تیزی سے ہندوستان کے شہروں میں سب سے زیادہ مقبول قسم کے مکان بن گئے ہیں اور متوسط طبقے اور اعلیٰ متوسط طبقے کی شہری آبادی کے لیے سستی ہیں۔

AreeBTLM


2۔RK or studio room

RK کمرے کے باورچی خانے کی مختصر شکل ہے، اور اسے اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ مکانات، جو زیادہ تر میٹرو شہروں میں نظر آتے ہیں، ان میں نہ کوئی الگ بیڈروم ہے اور نہ ہی رہنے کا کمرہ۔ سٹوڈیو کے کمرے کمپیکٹ اور موثر ہوتے ہیں، اور کام کرنے والے افراد اور طلباء کی طرف سے ترجیح دی جاتی ہے۔

AreeBTLM


3۔ Penthouse

پینٹ ہاؤس ایک پریمیم عمارت کی اوپری منزل پر ایک لگژری گھر ہے۔ ہندوستان میں پینٹ ہاؤسز خصوصیت اور حیثیت کی علامت سے وابستہ ہیں۔ اس قسم کے گھروں میں وہ شاہانہ خصوصیات ہیں جو عمارت کے دوسرے اپارٹمنٹس میں موجود نہیں ہیں۔ پینٹ ہاؤسز میں بہت زیادہ قدرتی روشنی اور وینٹیلیشن ہوتا ہے اور اردگرد کا ایک غیر رکاوٹ کا نظارہ ہوتا ہے۔ اگرچہ پینٹ ہاؤسز کثیر رہائشی احاطے میں واقع ہیں، وہ آزادی کا احساس دلاتے ہیں جو کہ ولا اور بنگلوں کے ذریعے پیش کی جاتی ہے۔ اس قسم کے مکانات میں ایک ہی گھر کے اندر متعدد سطحیں ہوسکتی ہیں، جو مشترکہ خاندانوں کے لیے موزوں ہیں۔ ایک عام فلیٹ کے مقابلے میں، پینٹ ہاؤس میں چھت اونچی ہوتی ہے۔ اس میں منفرد ترتیب کے منصوبے اور لگژری سہولیات جیسے ذاتی چھتیں، اور نجی لفٹیں ہیں۔



4۔Bungalow

بنگلے قسم کے مکانات میں بڑا برآمدہ، ایک نچلی چھت اور ایک منزلہ یا ڈیڑھ منزلہ ڈیزائن ہوتا ہے۔ ایک بنگلہ عام طور پر ایک باغ اور پارکنگ ایریا سے گھرا ہوتا ہے اور دوسرے گھروں سے کچھ فاصلے پر کھڑا ہوتا ہے۔ بنگلے فلیٹوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں کیونکہ ان میں رہنے کی زیادہ جگہ ہوتی ہے، اکثر ایک ہی سطح پر پھیلے ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں بنگلہ ڈیزائن کے مختلف انداز ہیں، روایتی کے ساتھ ساتھ ہم عصر۔ جیسے ہی وبائی مرض نے ہمارے گھروں کو کثیر العملی جگہوں میں تبدیل کر دیا، بنگلوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا کیونکہ وہ لطف اندوز ہونے کے لیے بیرونی جگہیں فراہم کرتے ہیں۔ نیز، جیسا کہ ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں اشنکٹبندیی موسم ہوتا ہے، انڈور اور آؤٹ ڈور جگہیں اکثر اچھی طرح سے ڈیزائن کیے گئے بنگلوں میں ضم ہوجاتی ہیں۔



5۔ Villa

ہندوستان میں ایک ولا قسم کا گھر ایک لگژری گھر کی طرح ہے جو تمام جدید ترین سہولیات کا حامل ہے۔ ولا میں عام طور پر ایک وسیع علاقہ ہوتا ہے جس میں لان اور پچھواڑے اور بہت سی دوسری سہولیات ہوتی ہیں۔ ایک ہی علاقے کے ولاز اتحاد کے احساس کو فروغ دیتے ہیں جو فلیٹ تعمیر کرتے ہیں، پھر بھی وہ مالک کو بنگلے کی رازداری دیتے ہیں۔ ولاز کو وہ لوگ ترجیح دیتے ہیں جو ایک آزاد یونٹ کی رازداری چاہتے ہیں لیکن گھر بنانے کی پریشانی نہیں۔ شہروں کے مضافات گیٹڈ کمیونٹیز کے اندر ان ولاز کی تعمیر کے لیے کافی جگہ مہیا کرتے ہیں۔ گیٹڈ کمیونٹی میں ایک ولا کلب ہاؤس، سوئمنگ پول اور تھیٹر کے ساتھ تفریح پیش کرتا ہے۔



6۔Condominium

کنڈومینیم، حالیہ دنوں میں، ہندوستان کے چند شہروں میں مقبول ہو گئے ہیں۔ کونڈو ایک قسم کا مکان ہے جو عمارت کے احاطے میں دیکھا جاتا ہے جس میں انفرادی طور پر ملکیت والے اپارٹمنٹس کی ایک بڑی تعداد ہوتی ہے۔ ایک کنڈومینیم یا کونڈو جو کسی ہستی کے ذریعہ خریدا جاتا ہے، اس کا انتظام یا تو مالک انفرادی طور پر کرتا ہے یا کسی پراپرٹی مینجمنٹ فرم کی مدد پر منحصر ہے کہ کونڈو گروپ کے گھر کے مالکان کی انجمن کی چھتری کے نیچے۔ کنڈومینیم ایک عمارت ہے جو چھوٹی اکائیوں میں تقسیم ہوتی ہے جو انفرادی طور پر ملکیت میں ہوتی ہے، لیکن مشترکہ علاقے مشترکہ طور پر ہوتے ہیں۔ باغ، چھت، اور دیگر سہولیات کے مشترکہ استعمال کی قانونی طور پر جائیداد کے حصے کے طور پر اجازت ہے اور ہر مالک اپنے ٹیکس، رہن، اور جائیداد کی دیکھ بھال اور مرمت کی ادائیگی کا مجاز ہے۔



7۔Cottage

کاٹیج کسی بھی تعمیراتی طرز کا ایک چھوٹا واحد منزلہ مکان ہے۔ ایک کاٹیج دیہی علاقوں میں ایک چھوٹا، آرام دہ گھر ہوتا ہے جس میں دیہاتی لیکن آرام دہ احساس ہوتا ہے، اکثر گرمیوں کا گھر یا چھٹیوں کا گھر ہوتا ہے۔ کاٹیجز میں عام طور پر پرانی دنیا کی دلکشی ہوتی ہے اور یہ خطے کی آب و ہوا کے مطابق پتھر، لکڑی، کھپریل والی چھتوں، سٹوکو کی دیواروں، ایک چھوٹا پورچ وغیرہ سے بنی ہو سکتی ہیں۔ کاٹیج ہاؤس پلان ڈیزائن ساحلوں (گوا میں) جھیلوں یا پہاڑوں جیسے ہماچل پردیش، نینی تال (اتراکھنڈ) یا اوٹی وغیرہ کے مقامات کے قریب چھٹیوں کے گھروں کے طور پر مقبول ہیں۔




8۔Row houses in India

رو ہاؤس ایک آزاد قسم کا مکان ہے جو ایک گیٹڈ کمیونٹی کے اندر بنایا گیا ہے۔ تمام قطار گھروں کے لیے تعمیراتی علاج یکساں ہے۔ قطار گھر کا ڈیزائن بنگلے اور فلیٹ کے ڈیزائن اور فوائد کو یکجا کرتا ہے۔ کوئی بھی بلڈر کی مداخلت کے بغیر قطار گھر کی تزئین و آرائش کرسکتا ہے۔ قطار گھر کمیونٹی میں رہتے ہوئے آزادانہ زندگی گزارنے کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ ہندوستان میں، قطار گھر عام طور پر نوئیڈا، گروگرام، پونے، چنئی، بنگلورو اور حیدرآباد میں دیکھے جاتے ہیں۔



9۔ Duplex house

ہندوستان میں ایک ڈوپلیکس مکان ایک قسم کا مکان ہے جس میں دو رہائشی یونٹ ہیں ایک دوسرے کے اوپر۔ ایک ڈوپلیکس گھر میں رہائشی اکائیاں ہیں جن میں دو منزلیں ایک باورچی خانے اور ایک مشترکہ علاقے کے ساتھ ہیں۔ یہ منزلیں ایک سیڑھی سے جڑی ہوئی ہیں۔ بہت سے بلڈرز خریدار کی ضروریات کے مطابق ڈوپلیکس اپارٹمنٹ کے لے آؤٹ میں بھی تبدیلی کرتے ہیں۔ ڈوپلیکس ہاؤس ہندوستان میں ایک سجیلا، اعلیٰ مارکیٹ آزاد گھر کی قسم ہے جس میں اپارٹمنٹ کے فوائد ہیں۔ ڈوپلیکس ہاؤس مشترکہ خاندانوں کے لیے مثالی ہے جہاں سب ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں اور اپنی پرائیویسی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔




10۔Farmhouse

فارم ہاؤس ایک قسم کا گھر ہے جس کے چاروں طرف فارم یا اچھی طرح سے مناظر والے باغ ہیں۔ فارم ہاؤس روایتی سے جدید ہو سکتے ہیں اور چھٹی والے گھروں یا دوسرے گھروں کی تلاش میں لوگوں کی طرف سے ترجیح دی جاتی ہے۔ خاندان فارم ہاؤسز کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ انہیں سبزیاں اگانے، آرام کرنے، فٹنس کے لیے جگہ، دوسرے گھروں کے مکینوں کو پریشان کیے بغیر پارٹیوں کی میزبانی کرنے اور فطرت کی گود میں وقت گزارنے کے لیے بہتر طرز زندگی کے لیے زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے۔ ممبئی میں، لوناوالا، کرجت اور علی باغ کے آس پاس فارم ہاؤسز پائے جاتے ہیں۔ دہلی میں، چھتر پور، ویسٹنڈ گرینز، مہرولی، راجوکری، اور سلطان پور میں فارم ہاؤس ہیں۔



11۔Stilt house

اسٹیلٹ قسم کے گھر بانس سے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور آسام جیسے سیلاب زدہ علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ وہ سیلاب سے تحفظ کے لیے زمین سے اٹھائے جاتے ہیں۔ ابھرا ہوا ڈھانچہ پانی کو گھر میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔



12۔Tree house

ٹری ہاؤس قسم کے مکانات عام طور پر ہندوستان کے جنگلاتی علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ وہ ہفتے کے آخر میں جانے کے لیے ایک بڑی پُر کشش  جگہ ہے۔ درختوں کی چوٹیوں پر زمین سے اونچا، پتوں کی چھتری سے گھرا ہوا، ٹری ہاؤسز جدید سہولیات سے آراستہ ہوتے  ہیں۔




13۔Hut

جھونپڑی ایک چھوٹا، بنیادی قسم کا گھر ہے جو مختلف مقامی مواد جیسے لکڑی، پتھر، گھاس، کھجور کے پتوں، شاخوں یا مٹی سے بنایا جاتا ہے، جو نسل در نسل گزرنے والی تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے۔ یہ ہندوستان میں برسوں سے بنائے گئے سب سے آسان اور  کم لاگت والے مکانات میں سے ایک ہیں۔




14۔Eco-friendly house

ہندوستان میں بہت سے مکان مالکان اپنے گھروں کو پائیدار ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈیزائن کرتے وقت ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آج کل، بھارت میں ماحول دوست قسم کے گھر ایک عام پسند بن رہے ہیں۔ ماحول دوست گھر غیر زہریلے مواد کے ساتھ ماحولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اور اس کی تعمیر اور استعمال دونوں میں توانائی کی بچت ہے۔ نیز، ماحول دوست گھروں میں بجلی کی کھپت کو کم کرنے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے تھرمل موصلیت ہوتی ہے۔ پانی کا تحفظ ماحول دوست گھر کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، کم بہاؤ والے نلکے اور پانی کی بچت کرنے والے آلات ایسے سبز گھروں میں پانی کو محفوظ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہندوستان میں ایسے گھروں میں کافی قدرتی روشنی اور وینٹیلیشن ہے اور یہاں تک کہ سجاوٹ بھی ماحول دوست مواد کی ہے۔ ماحول دوست گھر میں، سولر پزنلھ، بایوماس بوائلر اور ہیٹ پمپ کا استعمال لاگت سے مؤثر طریقے سے توانائی پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، تاکہ توانائی کے غیر قابل تجدید ذرائع کی کھپت کو کم کیا جا سکے۔




15۔Palace

ہندوستان میں شاندار محلات بھی ہیں - سابقہ ہندوستانی مہاراجوں کے شاندار گھر۔ آج ان میں سے اکثر گھر ہیریٹیج ہوٹلوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پائے جانے والے محلات کے فن تعمیر اور شان و شوکت سے مہاراجوں کا شاہانہ اور شاندار طرز زندگی واضح ہے۔

اس کے علاوہ بھی کئی اقسام ہوتی ہے۔۔۔۔۔

👇Subcribe to my educational youtube Channel

AreeB TLM


#areebtlm #naushadali19881#freetips #Types of Home (INDIA) #ghar ki qismey

Activity Sheet - 4 Urdu

  اردو سرگرمی بیاض :۔4

Activity Sheet - 4 Urdu

Subscribe to my educational You tube Channel

Areeb TLM

Click Here👆

اگر آپ کو یہی نہ معلوم ہو کہ کس لفظ کو کن حروف کے ساتھ کس طرح لکھنا ہے تو آپ

 ’’ عام آدمی ‘‘ کو ’’  آم آدمی‘‘ لکھنے جیسی غلطلیاں کر بیٹھیں گے۔۔۔

بچوں کے لیے  تین حرفی اور چار حرفی توڑ جوڑ سرگرمی شیٹ مفت میں دستیاب  کی جارہی ہے  ۔ اس کو ڈاؤن لوڈ کریں اور زیادہ سے زیادہ مشق کرائیں۔

؎       لکھتے لکھتے ہی آئے گا لکھنے کا فن

AreeBTLM

DOWNLOAD

سرگرمی بیاض نمبر4,3,2,1   کے لیے کلک کریں ۔ 👇

                                         Click Here 

naushadali19881 # Areebtlm  # Activity Sheet - 4 Urdu#

Lafzistan-Worksheet

 لفظستان: ورک شیٹ

 Lafzistan-Worksheet

٭اردو زبان میں ایسے کئی الفاظ موجو د ہیں جن کو دائیں سے بائیں لکھا اور پڑھا جائے تو ایک لفظ اور اُسی لفظ کو بائیں سے دائیں لکھا یا پڑھا جائے تو ایک نیا بامعنی لفظ بن جاتا ہے۔ بچوں کے لیے یہ انتہائی کار آمد اور ذہنی آزمائش کے لیے ورک شیٹ تیار کی گئی ہے۔  بقول شاعر: عبدالحمید عدمؔ

        ؎        بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کرعدمؔ              بارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا

مثلاً:  بارش:  ” ب  ا  ر  ش “   ۔۔۔۔۔   اُلٹی تریب سے ” ش  ر  ا  ب “

ورک شیٹ آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔↡ کلک کریں۔

                          Download


AreeBTLM


#areebtlm #naushadali19881 #Urduworksheet

Alfaz Sazi (Activity sheet)

 Alfaz Sazi (Activity sheet)

الفاظ سازی: سرگرمی بیاض

پہلے لفظ کا پہلا جز و لے کر اور دوسرے لفظ کا آخری جزو لے کر ایک نیالفظ بنائیں۔

مثال:

حال...... باجی

حاجی


پی ڈی ایف فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں اور پرنٹ نکال کر بچوں کو دیں❤

یہاں سے کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کریں۔ نوازش☺

↡

Downlaod


Nikhat Zareen : Gold Medalist

 نکہت زرین: گولڈ میڈیلسٹ:

 Nikhat Zareen : Gold Medalist 

نکہت زرین 14 جون 1996 کو آندھرا پردیش (موجودہ تلنگانہ) کے نظام آباد شہر میں محمد جمیل احمد اور پروین سلطانہ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم نظام آباد کے نرملا ہرودیا گرلز ہائی اسکول سے مکمل کی۔ وہ حیدرآباد، تلنگانہ کے اے وی کالج میں بیچلر آف آرٹس (بی اے) کی ڈگری حاصل کی ہیں۔

2020 میں زرین کو وزیر کھیل وی سرینواس گوڈ کے ساتھ ساتھ اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ (SATS) کے ذریعہ الیکٹرک اسکوٹر اور دس ہزار روپے کا نقد انعام پیش کیا گیا۔

نکہت زرین ایک ہندوستانی باکسر ہیں۔ انہوں نے Antalya میں منعقدہ 2011 AIBA ویمنز یوتھ اینڈ جونیئر ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ زرین نے 2022 IBA خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا، اور IBA ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پانچویں ہندوستانی خاتون بن گئیں۔

زرین کو ’’باکسنگ ‘‘سے ان کے والد محمد جمیل احمد نے متعارف کرایا اور انہوں نے ایک سال تک ان کے ماتحت تربیت حاصل کی۔ نکہت کو 2009 میں ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ IV راؤ کے تحت تربیت دینے کے لیے وشاکھاپٹنم میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک سال بعد، اسے 2010 میں ایروڈ نیشنلز میں 'گولڈن بیسٹ باکسر'   قرار دیا گیا۔

2018 میں، زرین نے Adidas کے ساتھ برانڈ کی توثیق کا معاہدہ کیا۔ زرین کو ویلسپن گروپ کی حمایت حاصل ہے اور وہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل ہے۔

نکہت کو ان کے آبائی شہر نظام آباد، تلنگانہ کا سرکاری سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

آل انڈیا انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ، جالندھر، پنجاب میں 'بہترین باکسر' - فروری 2015

JFW ایوارڈ برائے ایکسی لینس ان اسپورٹس 2019

AreeBTLM


زرین کو بینک آف انڈیا، اے سی گارڈز، حیدرآباد کے زونل آفس میں اسٹاف آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین کے 50 کلوگرام لائٹ فلائی ویٹ زمرے کے فائنل میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد، نکہت زرین نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے مل کر بہت پرجوش ہیں اور مزید کہا کہ وہ اپنے باکسنگ گلوز پر ان کا آٹوگراف لیں گی۔ہندوستانی اسٹار باکسر اور عالمی چیمپئن نکہت زرین نے اتوار کو برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے 50 کلوگرام (لائٹ فلائی ویٹ) کے فائنل میں شمالی آئرلینڈ کی کارلی ایم سی ناؤل کو شکست دے کر ملک کے لیے مسلسل تیسرا باکسنگ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔


بشکریہ : ویکی پیڈیا

#Nikhat Zareen #Areebtlm #Naushadali19881

 


 Subscribe - AreeBTLM

 

 



Leap second & Negative Leap second

 اپنے محور پر زمین کی گردش کی رفتار میں حیرت انگیز اضافہ:

ہر چند کہ رفتار  میں یہ اضافہ ایک ملی سیکنڈ سے بھی کم ہے لیکن اس کی وجہ سے ہمارا دن چھوٹا ہوجائے گا اور اس کا براہ راست اثر کمپیوٹر موبائل اور دیگر ڈیجیٹل آلات پر پڑےگا۔

نیو یارک (ایجنسی ): اپنے محور پر زمین کی گردش کی رفتار اچانک تیز ہوگئی ہے یعنی زمین اب اپنے محور پر ایک چکر 24گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل کر رہی ہے۔ ہر چند کہ رفتار میں یہ اضافہ ایک ملی سیکنڈ سے بھی کم کا ہے لیکن اس کی وجہ سے ہمارا دن چھوٹا ہو جائے گا اور اس کا براہ راست اثر کمپیوٹر ،موبائل جیسے گیجٹس میں سیٹ کیا گیا وقت متاثر ہونے کا امکان بڑھ جائےگا۔ اس تبدیلی کو منفی لیپ سیکنڈ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ دنیا بھر میں کمپیوٹر الگورتھم تیار کرنے والوں کے لئے پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ آپ کو لیپ سیکنڈ کے بارے میں ضرور معلوم ہونا چاہئے۔ جس طرح سے ہر 4 سال میں ایک دن کا اضافہ کیا جاتا ہے اسی طرح بعض اوقات وقت کی چال کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھنے کے لئے ایک سیکنڈ کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

 


اسے لیپ سیکنڈ کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ زمین کو اپنے محور پر 360 ڈگری پر گھومنے میں 86 ہزار 400 سیکنڈ یا 24 گھنٹے لگتے ہیں۔اگر اس وقت کو درست طریقے سے ناپا جائے تو یہ حقیقت میں 86 ہزار 400 اعشاریہ 002؍سیکنڈ کے برابر ہے۔ ہر روز یہ 0.002 سیکنڈ ز جمع ہوتے رہتے ہیں اور ایک سال میں تقریبا ۲ ملی سیکنڈز کا اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح ایک مکمل سیکنڈ تقریبا 3سال میں بنتا ہے لیکن یہ اتنا کم وقت ہوتا ہے کہ بعض اوقات اسے مکمل ہونے میں وقت لگ جاتا ہے لیکن اس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک ٹائم کے ساتھ اس کی ہم آہنگی بگڑ جاتی ہے اور اسے درست کرنے کے لئے گھڑیوں کا وقت ایک سیکنڈ بڑھانا پڑتا ہے لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا ہے بلکہ زمین نے اپنے وقت سے کافی پہلے اپنا چکر مکمل کرلیا ہے جسے اس طرح سے سمجھ سکتے ہیں کہ 23 گھنٹے اور 59 منٹ 58 سیکنڈزمیں ایک دن مکمل ہوتا ہے لیکن 29 جون کو زمین نے اپنے محور پر گردش 59ءملی سیکنڈز پہلےمکمل کر لی ۔ یعنی گھڑی کی سوئیاں 23 گھنٹے 59منٹ 58 سیکنڈس کےبعد سیدھا نئے دن میں چلی گئیں جس سے پوری دنیا کے کمپیوٹر اور دیگر ڈیجیٹل سسٹم میں ایک سیکنڈ بہت بڑا فرق آ گیا۔

فی الحال زمین کی رفتار میں اضافہ کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم بعض سائنسدانوں کا قیاس ہے کہ زمین کی اندرونی یا بیرونی تہہ ،سمندری لہریں یا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر زمین تیزی سے گھومتی رہی تو پھر ایک نئے منفی لیپ سیکنڈ کی ضرورت ہوگی تا کہ دنیا بھر کی گھڑیوں کی رفتار کو سورج کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکے منفی لیپ سیکنڈ سے بڑے نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔اس سے اسمارٹ فونز ، کمپیوٹرس اور دنیا کا مواصلاتی نظام متاثر ہوسکتاہے کیوں کہ وہ سب وقت پر ہی مشتمل ہے۔

اس تعلق سے میٹا بلاگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیپ سیکنڈ سائنسدانوں اور ماہرین فلکیات کے لئے فائدہ مند بھی ثابت ہوسکتا ہے لیکن یہ ایک خطرناک طریقہ ہے جس کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ وقت میں یہ تبد یلی کمپیوٹر پروگرامز اور ڈیٹا کوکریش کرسکتی ہے کیونکہ یہ ڈیٹا ٹائم سٹیمپ کے ساتھ محفوظ ہوتا ہے۔اگر منفی لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے تو گھڑیاں 23 گھنٹے 59 منٹ اور 58 سیکنڈ کے بعد سیدھے 000 پر جائیں گی۔اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔امریکہ کی بڑی ٹیک کمپنیاں جیسے گوگل، امیزون، میٹا اور مائیکروسافٹ نے اسے خطرناک قرار دیتے ہوئے لیپ سیکنڈ کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس تعلق سے فی الحال تحقیق بھی جاری ہے اور دنیا بھر کے سائنسداں ان طریقوں کو بھی کھوجنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی مدد سے لیپ سیکنڈ کے بارے میں مزید معلومات وقت سے پہلے حاصل ہو جائیں گے اور ڈیجیٹل دنیا کی پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔

بشکریہ : انقلاب

Leap second & Negative Leap second , Areebtlm , naushadali19881

Subscribe to my educational YouTube channel 

Click Here👇

AreeB TLM