یوم ِ آزادی سے متعلق کتابیں ، تقریر اور جشن آزادی منانے کا شرعی حکم ۔۔۔۔۔۔
یہاں سے آپ مفت PDF کتابیں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ↡
#areebtlm #naushadali19881 #https://teachingadds.blogspot.com
Free Tips Here, On this page you will find educational resources easily available. Unique Teaching ideas and unique and free content for teaching / online teaching materials and many more.
یوم ِ آزادی سے متعلق کتابیں ، تقریر اور جشن آزادی منانے کا شرعی حکم ۔۔۔۔۔۔
یہاں سے آپ مفت PDF کتابیں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ↡
#areebtlm #naushadali19881 #https://teachingadds.blogspot.com
صحت کے لیے نقصان دہ بٹن:
:Sehat k liye nuksandeh button
دنیا بھر میں بہت سارے لوگ ٹی وی دیکھتے ، ویڈیو گیم کھیلتے ، یا کمپیوٹر یا موبائل فون پر گیم کھیلنے میں بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ ان کاموں کی فی الحقیقت کوئی فائدے نہیں ہیں۔ مثلاً ٹی وی دیکھنے سے دنیا بھر کی اور اپنے اطراف واکناف کی خبروں کی اطلاع ملتی ہے۔ ہماری کھیلوں سے دلچسپی بڑھتی ہے۔ کسی قدر آرام بھی مل جاتا ہے۔ اسی طرح ویڈیو گیم کھیلنے سے ہماری توجہ بڑھتی ہے۔ اس کے باوجود اگر ہم ان باتوں کے لیے دن بھر کا ایک بڑا حصہ صرف کریں توا سکا ہمارے جسم اور دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے ۔ اس کے کون کون سے اثرات ہوتے ہیں اس کا مطالعہ کریں گے ۔
۱۔ آپ میں موٹاپا آسکتا ہے اور آپ کے زیادہ تر بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ جا تا ہے:
ٹی وی دیکھتے وقت ،فون / موبائل یا کمپیوٹر کا استعمال کرتے وقت یا ویڈیو گیم کھیلتے وقت آپ کسی ایک مقام پر ساکت بیٹھ جاتے ہیں ۔ دوڑنے، سائیکل چلانے یا کسی میدانی کھیل میں جو جسمانی ورزش ہوتی ہے اس طرح کی کوئی ورزش یہاں نہیں ہوتی۔ جو لوگ مناسب مقدار میں ورزش نہیں کرتے ان کا وزن بڑھتا ہے اور صحت متا ثر ہوتی ہے۔ اس طرح جب آپ زیادہ وقت تک ٹی وی دیکھیں تو اس میں ٹھنڈے مشروبات ، تلہن کی چیزیں ، آئس کریم اور چاکلیٹ کے اشتہار نظر آتے ہیں۔ یہ دیکھنے کے بعد آپ کو بھی یہ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح سے صحت خراب ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔
۲۔ آپ دُکھی ، غصّے والے یا حملہ آور بن سکتے ہیں:
ٹی وی کے بعض پروگرام یا فلمیں جن کے کردار دیکھ کر تمہیں غصّہ آتا ہے یا دُکھ ہوتا ہے ۔ اکثر یہ ہوتا ہے کہ پروگرام یا فلم ختم ہونے کے بعد بھی ایک عرصہ تک یہ جذبات قائم رہتے ہیں۔ ماردھاڑ یا تشدد کے مناظر دیکھ کر آپ کو بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ تشدد کریں۔ جس قدر وقت آپ ٹی وی ، موبائل یا کمپیوٹر پر گزاریں گے اتنی دیر آپ اپنے خاندان یا دوستوں سے دور رہیں گے۔ مسلسل ٹی وی دیکھنے سے اپنے آپ کو اکیلا محسوس کریں گے۔ ٹی وی پر نظر آنے والے اشتہار کی وہ چیزیں جو آپ کے پاس نہیں ہیں اس کے خرید نہ سکنے کی وجہ سے آپ کو افسوس ہوگا۔
Many people around the world
spend a lot of time watching TV, playing video games, or playing games on a
computer or mobile phone. There are actually no benefits to doing these things.
For example, by watching TV, one gets information about news from around the
world and from around the world. Our interest in sports increased. Some comfort
is also found. Similarly, playing video games increases our attention span.
However, if we spend a large part of the day on these things, it can affect our
body and mind. We will study its effects.
1. You may become obese and
most likely to get sick:
When watching TV, using a
phone/mobile or computer, or playing a video game, you sit still in one
place. There is no physical exercise like running, cycling, or any field exercise.
People who do not exercise properly gain weight and their health is affected.
Thus, when you watch TV for a long time, you see advertisements for cold
drinks, oil products, ice cream, and chocolate. After seeing this, you also feel
the urge to eat it. This increases the risk of ill health
2. You can be sad, angry, or
aggressive.
Some TV programs or movies
whose characters make you angry or sad.
It
often happens that these feelings persist for a while even after the program or
movie ends. When you see scenes of violence, you also feel that you have to
resort to violence. The more time you spend on TV, mobile or computer, the
longer you will be away from your family or friends. Constantly watching TV
will make you feel lonely. You may regret not being able to purchase the TV
commercials that you do not have.
3. You will feel tired:
You do not fall asleep
quickly after spending too much time in front of the TV, mobile, or computer
screen. Even after these devices are turned off, the light of the screen
remains in your mind for some time. Lack of adequate sleep makes you feel
tired.
4. You may find yourself in
trouble:
Spending too much time in
front of a TV, mobile, computer, or video game screen increases stress on your
brain. This can sometimes cause headaches. Repeatedly changing TV channels also
creates a kind of tension. Repeatedly pressing or using mobile video or
computer buttons can cause pain in your fingers and wrists. Similarly, if you
do not keep your back straight or use these devices with your neck down, you
may have back and neck pain.
If you want to protect
yourself from such effects, do the following:
· Don't watch TV for more than two
hours a day.
· Instead of watching TV or playing
video games for long periods of time, do whatever you like. Like reading books,
taking pictures, singing songs, or going out and playing with friends.
· As far as possible, don't eat
anything while watching TV.
· Only watch programs or movies
that make you happy. Avoid watching violent, violent movies.
· If you are playing a video or a
computer game, take a break or take a short walk every 15 to 20 minutes. Do
light exercise on the fingers and neck.
· Rinse the eyes with cold water or turn them
off.
· Stop watching TV or playing
electronic games at least an hour before going to bed at night.
ہندوستانی پارچہ :
ہندوستان، صنعت پارچہ بافی کی شاندار روایات کے لیے ساری دنیا میں مشہور ہے۔ اس شاندار روایات کا سلسلہ وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے ملتا ہے، کیونکہ موہن جودارو کی کھدائی میں سوتی کپڑے کے آثار بھی ملے ہیں۔
سالار جنگ میوریم میں :
کپڑا نازک اور کمزور ہوتا ہے۔ ہمارے ملک کی مرطوب اور گرم آب وہوا کی وجہ سے اس کو بہت دنوں تک محفوظ نہیں رکھا جاسکتا ، اس لیے ہندوستانی کپڑوں کے قدیم نمونے بہت کم ملتے ہیں ۔ پھر بھی ہماری قدیم ادبی ذخیروں اور بیرونی ممالک کے مسافروں کی یاد داشتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ زمانہ پہلے تک ہندوستانی کپڑوں کو بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا۔
اس کمرے میں ہندوستانی کپڑوں کے مختلف نمونوں اور ملبوسات وغیرہ کے ذریعہ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام کو ہندوستانی پارچہ بافی صنعت کی شاندار روایات سے واقف کرایا جائے جن کا تعلق پچھلے تین صدیوں سے رہا ہے۔ کم نمونہ جات میں زیادہ سے زیادہ قسم کے پارچہ جات دیکھلائے گئے ہیں ۔
سوتی کپڑے کے علاوہ زربفت ، ھمرو ، مشجر ، ململ ، ریشم ، مخمل اور اُونی کپڑے رکھے گئے ہیں۔ دیگر ملبوسات مثلاً پگڑی ، صافہ ، چغہ ، جامہ ، پٹکایا ، کمربند ، ساڑی ، اوڑھنی اور شال پر مشتمل ہیں۔ اس گیلری کی آراستگی کے لیے جو سامان رکھا گیا ہے اس میں پردے ، دریاں ، پچوائی اور تلگانہ کے منقش جدول قابل ذکر ہیں ۔ گیلری کی یکسانیت کو ختم کرنے اور تنوع پیدا کرنے کے لیے مغل دور کے حقوق کے نچھلے حصوں کو ، جو شیشے کے ہیں موزوں و مناسب مقامات پر رکھا گیا ہے۔
ہندوستانی کپڑا سادہ بھی ہوتا ہے اور نقش نگار کیا ہوا بھی ۔ سادہ کپڑا اپنی ملامت ، نفاست اور خاص قسم کی بُنت کے لیے منقش کپڑے سے کم مشہور نہیں ہے۔ مختلف قسم کا سادہ کپڑا ملک کے ہر حصے میں تیار کیا جاتا ہے جس میں مضبوط جالی دار کپڑے سے لے کر بہت ہی ملائم ململ تک شامل ہے۔
نقش و نگار کئے ہوئے کپڑوں کی ان بناوٹ کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ نمونے اور نقش و نگار اس وقت بنائے جاتے ہیں جب کپڑا سانچوں پر ہوتا ہے یا پھر جب اس کو بُنا جاتا ہے ۔ فن کارانہ چابک دستی پہلے طریقہ کی بنیادی خوبی ہے جب کہ دوسرے طریقے میں سانچے پر سے سادہ کپڑا نکال کر اس پر نقش و نگار کے لیے رنگریز یا چھاپنے والے یا کشیدہ کار کے حوالے کیا جاتا ہے۔
کہکشاں ’ ملکی وے‘کا سب سے بڑا ستارہ اختتام سے قبل عکس بند۔۔۔۔۔
کیلیفورنیا: سائنسدانوں نے ہماری کہکشاں ’’ملکی وے‘‘ کے ممکنہ طور پر سب سے بڑے ستارے وی وائی کینس میجرس کی اب تک کی سب سے تفصیلی تصویر کی عکس بند کر لی ہے۔یہ ستارہ تصویر کے مطابق اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
وی وائی کینس میجرس ایک سرخ ہائپر جائنٹ ہے جسے سرخ دیوبھی کہا جاتا ہے۔ یہ ستاروں کی وہ قسم ہوتی ہے جواتنے بڑے ہوتے ہیں کہ ان کا قطرز مین اور سورج کےدرمیان فاصلے سے 10 ہزار گنابڑا ہوسکتا ہے تاہم ان کے اختتامی مراحل کے متعلق سائنسداں زیادہ معلومات نہیں رکھتے۔
ستارے بھی انسانوں کی طرح پیدا ہوتے اور فنا ہوجاتے ہیں تاہم ان کی کمیت، ایندھن خرچ کرنے کے انداز اور نقلی قوت کی بنا پر بھی کوئی ستارہ سرخ دیو تک پہنچتا ہے، کوئی بلیک ہول بن جا تا ہے اور کوئی سپرنووا کی شکل میں پھٹ پڑتا ہے۔ سرخ جائنٹس کی طرح پھول کر بڑے سرخ گولے کی صورت اختیار کرنے کے بجاۓ ہائپر جائنٹس پھول کربڑے سرخ گولے کی صورت اختیار کرنے کے بجائے ہائپر جاینٹس پھول کربے ہنگم محرابوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں جو باہر خارج ہوتی رہتی ہیں۔ اس عمل سے گزرتے ہوئے بھی ستارےبھاری مقدار میں توانائی کا اخراج کرتے رہتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ایریزونا کے محققین کی سر براہی میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی ٹیم نے وی وائی کینس میجرس کی خارج ہوتی محرابوں کو عکس بند کیا ہے جو کسی بھی مرتے ہوۓ ہائپر جائنٹ کی اب تک کی سب سے صاف تصویر ہے۔ان خمیدہ محرابوں کو کرنل آرکس کا نام دیا گیا ہے جو پلازما اور گیسوں پرمشتمل بڑے شعلے یا لیٹے ہوتے ہیں قلی قوت کی باعث یہ ٹوٹی ہوئی چوڑی کے ٹکڑوں کی طرح خمیدہ شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
ہماری کہکشاں میں مٹھی بھر ہائپر جائنٹس موجود ہیں اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ روشن ستارے اور ائن نامی ستاروں کی جھرمٹ میں موجود ہیں ۔لیکن وی وائی کینس میجرس جو زمین سے 3000 نوری سال کے فاصلہ پر موجود ہے، یہ بڑے ستاروں میں ہماری اب تک معلومات کے لحاظ سے سب سے بڑا ہے محققین کی ٹیم کی جانب سے حاصل کئے گئے نتائج کو کیلیفورنیا کے شہر پیسیڈینا میں منعقد ہونے والی240 ویں امیریکن آسٹرونومیکل سوسائٹی کی میٹنگ کے موقع پر پیش کیا گیا۔