تکراری الفاظ :۔
- اردو میں تمام اجزائے کلام ( اسم ، صفت ، ضمیر ، فعل ، تمیز فعل ) سوائے حروف عطف اور ربط کے ایک ساتھ مکرر استعمال ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کے دہرانےسے ’’ ہر ایک‘‘ کے معنی پیدا ہوتے ہیں۔ نیز اختلاف زور ، تاکید یا مبالغے کا اظہار ہوتا ہے۔
- کبھی کبھی ہم کسی کام یا چیز کی خوبی بتانے والے لفظ کو ’’ دو دو‘‘ بار کہتے ہیں۔ اس سے بات میں زور پیدا ہوتا ہے۔
- مثال :۔ اب ہم کچھ جملوں سے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
- چھوٹے چھوٹے : ۔ ہمیں چھوٹے چھوٹے لقمے کھانے چاہیے۔
- بڑےبڑے:۔ بڑی چیونٹیاں تو بڑے بڑے دانے اُٹھالیتی ہیں۔
- خوشی خوشی:۔ اول انعام پا کر میں خوشی خوشی گھر لوٹا۔
- دس دس:۔ دس دس شاخوں کو رسّی سے باندھ کر چار گٹّھے بنائیے۔
- ایک ایک :۔ پولیس نے ایک ایک گھر کی تلاشی لی۔