Alif-Mohawrey

 الف سے شروع ہونے والے محاورے اور ان کے مطلب:

 

آ بندھنا : آکر بندھ جانا

آ پڑنا : گر پڑنا

آ پھنسنا : فریب میں آنا

آ پہنچنا : پاس آنا

آ لگنا : قریب تر ہونا

آ لینا : پاس آنا

آ نکلنا : اتفاقاََ چلے آنا

آب آپ ہونا : خفیف ہونا

آب آب کرنا : شرمندہ کرنا

آب آ جانا : چمک جانا

ۤآبرو پر حرف آنا : ذلیل ہونا

آبرو پر پانی پھیرنا : عزت گنوانا

آب و دانہ اٹھنا : مرجانا، منتقل ہونا

آب و دست لینا : طہارت کرنا

آب رکھوانا : سان رکھوانا ،صیقل کروانا

آب ہونا :رقیق ہونا

آباد رہنا :بسنا ،بھرا رہنا

آبرو اتارنا :ذلیل کرنا

آبرو بڑھانا : رتبہ بڑھانا

 

آپ کی کیا بات ہے :آپ کی بڑی ہمت ہے

آپ کاج مہاراج :اپنا کام سب سے بڑا کام ہوتا ہے

آپے سے باہر ہونا :بہت ناراض ہونا ، ہوش و حواس میں نہ رہنا

آتش زیر پا ہونا :بہت بےقرار ہونا

آج کل کرنا :وعدہ خلافی کرنا

آج مرے کل دوسرا دن :مرنے کے قریب ہیں ، وقت گزرنے میں دیری نہیں لگتی

آخرت سنوارنا :نیکی کے کام کرنا

آٹا گیلا ہونا :مصیبت میں پھنسنا

آٹے میں نمک کے برابر ہونا :بہت کم ہونا

آٹے کے ساتھ گھن پسنا : ایک کے سبب دوسرے پہ آفت آنا

آٹھ آٹھ آنسوں رونا : پھوٹ پھوٹ کر رونا

آدمی بنانا : تربیت کرنا

آداب بجانا : انکساری سے پیش آنا

آڑے آنا :مشکل میں مدد کرنا

آڑے ہاتھوں لینا : ڈانٹنا

آڑ میں شکار کھیلنا :دھوکا دینا

 

آس باندھنا : امید میں رہنا

آسرا کرنا : بھروسہ کرنا ، امید کرنا

آسمان پر اڑنا :غرور کرنا

آسمان میں چھید ہونا : بہت بارش ہونا

آسمان پر تھوکنا : نامناسب کام کرنا

آسمان ٹوٹنا : سخت مصیبت پیش آنا

آسمان سے تارے توڑ لانا : ناممکن کام کرنا

آسمان سے باتیں کرنا : بہت بلندی پہ پہنچنا

آسمان سر پہ اٹھانا : بہت شور مچانا

آستین چڑھانا : لڑنے کو تیار ہور ہونا

آستین الٹنا، آستین چڑھانا : کسی کام پہ مستعد ہونا

آسمان و زمین کا فرق ہونا : بہت بڑا فرق ہونا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا : ایک مصیبت سے بچا دوسری میں پھنسا

آستین کا سانپ ہونا : چھپا ہوا دشمن ہونا

آستین میں سانپ پالنا : دشمن کو دوست سمجھنا

 

آغوش کھولنا : گود میں لینا

آفت کا پرکالہ :مصیبت برپا کرنے والا

آفت آنا : مصیبت کا بلا کا وارد ہونا

آفت توڑنا : ظلم کرنا

آفت ٹالنا : مشکل سے نجات پانا

آگ پانی کا بیر : دشمنی

آگ بگولا ہونا :بہت غصہ ہونا

آگ میں تیل ڈالنا : فساد کو بڑھانا

آگ اٹھانا : جھگڑا پیدا کرنا

آگ اٹھنا : فتنہ و فساد کا پیدا ہونا

آگ برسنا : شدت کی گرمی پڑنا

آگ پھانکنا : مبالغہ کرنا ، شیخی کرنا

آگ سے پانی ہو جانا : غصہ اترنا

آگا بھاری ہونا : راستے کا پر خطر ہونا

آگے دوڑ پیچھے چھوڑ : ایک کام ادھورا چھوڑ کر دوسرا شروع کرنا

 

آم کے آم گٹھلیوں کے دام :دو فائدے ہونا

آن بان سے رہنا : ٹھاٹھ سے رہنا

آنکھیں بچھانا : عزت کرنا

آنکھ کا تارا ہونا :بہت پیارا ہونا

آنکھیں دکھانا : دھمکی دینا

آنکھوں میں خاک ڈالنا : دھوکہ دینا

آنکھ چرانا : کرتانا،شرمانا

آنکھ ملانا : مقابل ہونا

آنکھ بھر آنا : دکھی ہونا

آنکھ مارنا : اشارہ کرنا

آنکھ سینکنا : حسینوں کو گھورنا

آنکھ ٹیڑھی کرنا : بے مروت ہو جانا

آنکھ میں کھٹکنا : گراں خاطر ہونا ،ناگوار ہونا

آنکھوں پہ جگہ کرنا : تعظیم و تکریم کرنا

آنسوں پوچھنا : تسکین دینا

آئنہ دکھانا : حقیقت عیاں کرنا

آئینہ ہونا : عیاں ہونا روشن ہونا

آوے کا آوے بگڑا ہوا ہے : سب کے سب نالائق ہیں

 

ابتر ہونا : کام خراب ہونا

اپنا سا منہ لے کر رہ جانا : شرمندہ ہونا

اپنا مارے چھاؤں میں بٹھائے : غصہ میں بھی اپنا رحم کرتا ہے

اپنے منہ میاں مٹھو بننا : اپنی تعریف خود کرنا

اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مارنا : اپنا نقصان خود کرنا

اپنے حق میں کانٹے بونا : اپنے لئے برائی کرنا

اپنے گریبان میں منہ ڈالنا : اپنی حالت پہ غور کرنا

اپنے ہاتھوں قبر کھودنا : اپنا نقصان خود کرنا

اپنی راہ لگنا : اپنا کام کرنا

اپنا الو سیدھا کرنا : اپنا مطلب نکالنا

اپنی ہی کہنا : اپنی باتوں کے آگے کسی کی کچھ نہ سننا

اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے : کمزور بھی اپنے گھر میں بہادر ہوتا ہے

اپنی کھال میں مست ہونا : اپنے حال میں خوش رہنا

اتنا سا منہ نکل آنا : کمزور ہونا

 

ادھر کی دنیا ادھر کرنا : حالت بدل جانا

افرا تفری مچنا : بھگڈر ہونا

اڑنگا لگانا : کسی ہوتے ہوئے کام کو روک دینا

اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے : کام کا بدلہ جلد ملنا

افسانہ چھیڑنا : قصہ بیان کرنا ، شرگشت سنانا

افواہ اڑانا : جھوٹی یا بے بنیاد بات کا مشتہر ہو جانا

الٹی گنگا بہنا : دستور کے خلاف کام کرنا

الٹا توا : سیاہ فام

الٹا پھیرنا : آنے والے کو اسی وقت واپس کر دینا

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے : خطاکار سمجھانے والے کو برا کہے

الو بولنا : ویرانی ہونا

الو بنانا : احمق بنانا

الٹی دریا بہنا : دستور کے خلاف کام یا بات کرنا

الٹے پاؤں لوٹنا : جلد ہی واپس لوٹنا

 

امید باندھنا : توقع رکھنا

امید سے ہونا : عورت کا حاملہ ہونا

امید بر آنا : آرزو /خواہش کا پورا ہونا

امید ٹوٹنا : ناامید ہونا

ان بن ہونا : کشیدگی ہونا

انگلیوں پہ نجانا : تنگ کرنا یا اپنے اشارے پہ چلانا

انگوٹھا دکھانا : انکار کرنا

اندھیر مچانا : ظلم و ستم کرنا ، سینہ زوری کرنا

اندھوں میں کانا راجہ : جاہلوں میں کچھ جاننے والا

اندھے کو کیا چاہئے دو آنکھیں : ضرورت مند کو اپنے مطلب سے غرض ہوتی ہے

اندھے کے آگے روئے اپنے ہی نین کھوئے : جاہلا ور نا اہل کو سمجھنا بے کار ہے

اندھے کو چراغ دکھانا : بے فائدہ اور فضول کام کرنا

اندھے کی لاٹھی بننا : بے سہارے کا سہارا بننا

اندھا بنانا : بےوقوف بنانا

انگاروں پہ لوٹنا : رشک و حسد سے جلنا /کڑھنا /بےقرار رہنا

 

اوکھلی میں سر دیا تو موصلوں سے کیا ڈرنا : اہم کام شروع کرتے وقت دشواریوں سے کیا ڈرنا

اونچی دوکان پھیکا پکوان : شہرت زیادہ اصلیت کم

اوندھے منہ گرنا : زک اٹھانا ، ذلیل ہونا

اوکھلی میں سر دینا : ہلاکت میں پڑنا

اوس پڑنا : پژمردہ ہونا ، مایوس ہونا ،کمھلانا

ایک انار سو بیمار : کسی چیز کی قلت ہونا

ایک مچھلی تمام تالاب کو گندا کرتی ہے : ایک برا آدمی سب کو بدنام کرتا ہے

ایک آنکھ سے سب کو دیکھنا : مساوی برتاؤ کرنا

ایڑیاں رگڑنا : ضد کرنا

ایڑی چوٹی کا زور کرنا : کسی کام کو کرنے میں پوری قوت / محنت صرف کرنا

ایمان کی کہنا : سچی بات کہنا

اینٹ سے اینٹ بجانا : تباہ و برباد ہونا

انتخاب:

https://teachingadd.blogspot.com


 

2 Activity Sheet

 سرگرمی بیاض ۔2

٭   انگلش میں Alphabetical Order  میں جس طرح سرگرمی انجام دی جاتی ہے۔ اُسی طرح اردو زبان میں 

اُسے  "   الفابائی  ترتیب  "    کا نام دیا گیا ہے۔ اس سرگرمی سے پہلے طلبا کو حروف تہجی کی ترتیب یاد کروائی جائے۔

جس طرح انگلش میں اگر دو لفظ ایک ہی لیٹر(Lipi) سے شروع ہورہے ہوں تو اس صورت میں اس کے بعد کے

 Alphabet کو دیکھا جاتا ہے اُسی طرح اردو میں بھی اس بات کا خیال رکھیں۔

یہاں سے آپ فری PDF ڈانلوڈ کر سکتے ہیں↡    Download پر کلک کیجیے۔

Download



Tateri - Bird

 

انتخاب : ٹٹیری پرندہ

ٹٹیری ایک نہایت خوبصورت پرندہ ہے۔ یہ اپنی لمبی ٹانگوں کی مدد سے بہت تیز رفتار سے دوڑنے میں مہارت رکھتا ہے اور اس کا بسیرہ زمین پر ہوتا ہے۔ یہ جوڑا ایک دوسرے کی حفاظت اپنی آواز سے باخبر کر دیتا ہے اور شور مچا کر، اپنی چونچ مار کر دشمن جانور کو بھاگنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

کہاوت :

اس پرندے پر ایک خوبصورت کہاوت ہے۔ یہ پرندہ ٹٹیری رات کو اپنی ٹانگیں آسمان کی طرف کر کے زمین پر سوتا ہے کہ کہیں آسمان گر نہ جائے اور اس پرندے کی ایک یہ بھی خصوصیت ہے کہ یہ فقیری پرندہ ہے۔ اس کا بسیرہ زمین پر ہوتا ہے، اور نہ تو یہ کسی درخت پر بیٹھتا ہے، اور نہ ہی کسی درخت پر گونسلا بناتا ہے۔ اپنی مستی میں جب یہ بولتا ہے تو لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ رب سے بارش مانگ رہا ہوتاہے۔ جس کی بدولت اس فقیری پرندے کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

انڈے :

 ٹٹیری چار انڈے دیتی ہے اور عام میدان یا کسی کھیت کے سنڑ میں انڈے دیتی ہے یا زمین پر انڈے دیتی ہے اور اس کے انڈوں کا رنگ ہلکا کالے اور اس پر سفید رنگ کے دھبے ہوتے ہیں جو کہ بہت زیادہ خوبصورت ہوتے ہے۔ دھبے دار ہونے کی وجہ سے دشمن جانور اور پرندوں کی نظر سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

فوائد :

 اس کے انڈوں کا کمال یہ ہے کہ اگر کسی مرگی والے مریض کو کھلا دیا جائے تو مرگی کا مریض صرف 5 منٹ میں ٹھیک ہو جاتا ہے اور پھر زندگی بھر اس کو مرگی کے مرض سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔ کیا خوب کسی نے کہا ہےکہ اللہ تعالی نے اس دنیا میں کوئی چیز بےکار نہیں بنائی اور یہ بات ٹٹیری کے انڈوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ٹٹیری کے انڈوں کا آج کل موسم ہے۔ انڈوں کی حفاظت کے لئے انڈوں پر سرسوں کا تیل بھی لگایا جاتا ہے۔

ٹٹیری کا گوشت :

 بذات خود ٹٹیری کا گوشت کئی بیماریوں میں فائدہ مند ہے اور دل کے امراض میں فائدہ مند ہے۔ اس کو دمہ کے مریضوں کو بھی کھلاتے ہیں۔ اس پر مزید سرچ کی ضرورت ہے تا کہ اس پرندے کی افادیت سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے -

ٹٹیری کے بچے :

 ٹٹیری کے بچے بہت زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ نہایت ہوشیار اور تیز  اس کے بچوں اور شتر مرغ کے بچوں کی طرح ان کے جسم پر دھاری دار روئی ہوتی ہے جب کسی دشمن جانور یا پرندہ مثلاً چیل کو دیکھتے ہی سر نیچے اور دُم کو اوپر ایسے بنا دیتے ہیں جیسے سوکھے گھاس کی مانند ہو۔ یہ اپنی جان بچانے کے لئے کرتے ہیں اور اس وقت ٹٹیری نر اور مادہ بہت زیادہ شور کرتی ہے۔ چونچ مار


کر دشمن جانور کو بھاگنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور جب خطرہ ٹل جاتا ہےتو مادہ اپنے بچوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مخصوص آواز نکالتی ہے۔ بچے بھاگ کر ماں کی طرف لپکتے ہیں۔ ماں اور بچوں کا مخصوص انداز میں آپس میں محبت کا اظہار ھوتا ہے جو قابل دید ہوتا ہے۔

یہاں سے آپ PDF فائل ڈاؤن لوڈ کریں۔↡

                                   Download

https://teachingadds.blogspot.com

Telegram link

https://t.me/AreeBTLM