آ بندھنا : آکر بندھ جانا
آ پڑنا : گر پڑنا
آ پھنسنا : فریب میں آنا
آ پہنچنا : پاس آنا
آ لگنا : قریب تر ہونا
آ لینا : پاس آنا
آ نکلنا : اتفاقاََ چلے آنا
آب آپ ہونا : خفیف ہونا
آب آب کرنا : شرمندہ کرنا
آب آ جانا : چمک جانا
ۤآبرو
پر حرف آنا : ذلیل ہونا
آبرو پر پانی پھیرنا : عزت گنوانا
آب و دانہ اٹھنا : مرجانا، منتقل ہونا
آب و دست لینا : طہارت کرنا
آب رکھوانا : سان رکھوانا ،صیقل کروانا
آب ہونا :رقیق ہونا
آباد رہنا :بسنا ،بھرا رہنا
آبرو اتارنا :ذلیل کرنا
آبرو بڑھانا : رتبہ بڑھانا
آپ کی کیا بات ہے :آپ کی بڑی ہمت ہے
آپ کاج مہاراج :اپنا کام سب سے بڑا کام ہوتا ہے
آپے سے باہر ہونا :بہت ناراض ہونا ، ہوش و حواس میں نہ
رہنا
آتش زیر پا ہونا :بہت بےقرار ہونا
آج کل کرنا :وعدہ خلافی کرنا
آج مرے کل دوسرا دن :مرنے کے قریب ہیں ، وقت گزرنے میں
دیری نہیں لگتی
آخرت سنوارنا :نیکی کے کام کرنا
آٹا گیلا ہونا :مصیبت میں پھنسنا
آٹے میں نمک کے برابر ہونا :بہت کم ہونا
آٹے کے ساتھ گھن پسنا : ایک کے سبب دوسرے پہ آفت آنا
آٹھ آٹھ آنسوں رونا : پھوٹ پھوٹ کر رونا
آدمی بنانا : تربیت کرنا
آداب بجانا : انکساری سے پیش آنا
آڑے آنا :مشکل میں مدد کرنا
آڑے ہاتھوں لینا : ڈانٹنا
آڑ میں شکار کھیلنا :دھوکا دینا
آس باندھنا : امید میں رہنا
آسرا کرنا : بھروسہ کرنا ، امید کرنا
آسمان پر اڑنا :غرور کرنا
آسمان میں چھید ہونا : بہت بارش ہونا
آسمان پر تھوکنا : نامناسب کام کرنا
آسمان ٹوٹنا : سخت مصیبت پیش آنا
آسمان سے تارے توڑ لانا : ناممکن کام کرنا
آسمان سے باتیں کرنا : بہت بلندی پہ پہنچنا
آسمان سر پہ اٹھانا : بہت شور مچانا
آستین چڑھانا : لڑنے کو تیار ہور ہونا
آستین الٹنا، آستین چڑھانا : کسی کام پہ مستعد ہونا
آسمان و زمین کا فرق ہونا : بہت بڑا فرق ہونا
آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا : ایک مصیبت سے بچا دوسری
میں پھنسا
آستین کا سانپ ہونا : چھپا ہوا دشمن ہونا
آستین میں سانپ پالنا : دشمن کو دوست سمجھنا
آغوش کھولنا : گود میں لینا
آفت کا پرکالہ :مصیبت برپا کرنے والا
آفت آنا : مصیبت کا بلا کا وارد ہونا
آفت توڑنا : ظلم کرنا
آفت ٹالنا : مشکل سے نجات پانا
آگ پانی کا بیر : دشمنی
آگ بگولا ہونا :بہت غصہ ہونا
آگ میں تیل ڈالنا : فساد کو بڑھانا
آگ اٹھانا : جھگڑا پیدا کرنا
آگ اٹھنا : فتنہ و فساد کا پیدا ہونا
آگ برسنا : شدت کی گرمی پڑنا
آگ پھانکنا : مبالغہ کرنا ، شیخی کرنا
آگ سے پانی ہو جانا : غصہ اترنا
آگا بھاری ہونا : راستے کا پر خطر ہونا
آگے دوڑ پیچھے چھوڑ : ایک کام ادھورا چھوڑ کر دوسرا شروع
کرنا
آم کے آم گٹھلیوں کے دام :دو فائدے ہونا
آن بان سے رہنا : ٹھاٹھ سے رہنا
آنکھیں بچھانا : عزت کرنا
آنکھ کا تارا ہونا :بہت پیارا ہونا
آنکھیں دکھانا : دھمکی دینا
آنکھوں میں خاک ڈالنا : دھوکہ دینا
آنکھ چرانا : کرتانا،شرمانا
آنکھ ملانا : مقابل ہونا
آنکھ بھر آنا : دکھی ہونا
آنکھ مارنا : اشارہ کرنا
آنکھ سینکنا : حسینوں کو گھورنا
آنکھ ٹیڑھی کرنا : بے مروت ہو جانا
آنکھ میں کھٹکنا : گراں خاطر ہونا ،ناگوار ہونا
آنکھوں پہ جگہ کرنا : تعظیم و تکریم کرنا
آنسوں پوچھنا : تسکین دینا
آئنہ دکھانا : حقیقت عیاں کرنا
آئینہ ہونا : عیاں ہونا روشن ہونا
آوے کا آوے بگڑا ہوا ہے : سب کے سب نالائق ہیں
ابتر ہونا : کام خراب ہونا
اپنا سا منہ لے کر رہ جانا : شرمندہ ہونا
اپنا مارے چھاؤں میں بٹھائے : غصہ میں بھی اپنا رحم کرتا
ہے
اپنے منہ میاں مٹھو بننا : اپنی تعریف خود کرنا
اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مارنا : اپنا نقصان خود کرنا
اپنے حق میں کانٹے بونا : اپنے لئے برائی کرنا
اپنے گریبان میں منہ ڈالنا : اپنی حالت پہ غور کرنا
اپنے ہاتھوں قبر کھودنا : اپنا نقصان خود کرنا
اپنی راہ لگنا : اپنا کام کرنا
اپنا الو سیدھا کرنا : اپنا مطلب نکالنا
اپنی ہی کہنا : اپنی باتوں کے آگے کسی کی کچھ نہ سننا
اپنی گلی میں کتا بھی شیر ہوتا ہے : کمزور بھی اپنے گھر
میں بہادر ہوتا ہے
اپنی کھال میں مست ہونا : اپنے حال میں خوش رہنا
اتنا سا منہ نکل آنا : کمزور ہونا
ادھر کی دنیا ادھر کرنا : حالت بدل جانا
افرا تفری مچنا : بھگڈر ہونا
اڑنگا لگانا : کسی ہوتے ہوئے کام کو روک دینا
اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے : کام کا بدلہ جلد ملنا
افسانہ چھیڑنا : قصہ بیان کرنا ، شرگشت سنانا
افواہ اڑانا : جھوٹی یا بے بنیاد بات کا مشتہر ہو جانا
الٹی گنگا بہنا : دستور کے خلاف کام کرنا
الٹا توا : سیاہ فام
الٹا پھیرنا : آنے والے کو اسی وقت واپس کر دینا
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے : خطاکار سمجھانے والے کو برا
کہے
الو بولنا : ویرانی ہونا
الو بنانا : احمق بنانا
الٹی دریا بہنا : دستور کے خلاف کام یا بات کرنا
الٹے پاؤں لوٹنا : جلد ہی واپس لوٹنا
امید باندھنا : توقع رکھنا
امید سے ہونا : عورت کا حاملہ ہونا
امید بر آنا : آرزو /خواہش کا پورا ہونا
امید ٹوٹنا : ناامید ہونا
ان بن ہونا : کشیدگی ہونا
انگلیوں پہ نجانا : تنگ کرنا یا اپنے اشارے پہ چلانا
انگوٹھا دکھانا : انکار کرنا
اندھیر مچانا : ظلم و ستم کرنا ، سینہ زوری کرنا
اندھوں میں کانا راجہ : جاہلوں میں کچھ جاننے والا
اندھے کو کیا چاہئے دو آنکھیں : ضرورت مند کو اپنے مطلب
سے غرض ہوتی ہے
اندھے کے آگے روئے اپنے ہی نین کھوئے : جاہلا ور نا اہل
کو سمجھنا بے کار ہے
اندھے کو چراغ دکھانا : بے فائدہ اور فضول کام کرنا
اندھے کی لاٹھی بننا : بے سہارے کا سہارا بننا
اندھا بنانا : بےوقوف بنانا
انگاروں پہ لوٹنا : رشک و حسد سے جلنا /کڑھنا /بےقرار رہنا
اوکھلی میں سر دیا تو موصلوں سے کیا ڈرنا : اہم کام شروع
کرتے وقت دشواریوں سے کیا ڈرنا
اونچی دوکان پھیکا پکوان : شہرت زیادہ اصلیت کم
اوندھے منہ گرنا : زک اٹھانا ، ذلیل ہونا
اوکھلی میں سر دینا : ہلاکت میں پڑنا
اوس پڑنا : پژمردہ ہونا ، مایوس ہونا ،کمھلانا
ایک انار سو بیمار : کسی چیز کی قلت ہونا
ایک مچھلی تمام تالاب کو گندا کرتی ہے : ایک برا آدمی سب
کو بدنام کرتا ہے
ایک آنکھ سے سب کو دیکھنا : مساوی برتاؤ کرنا
ایڑیاں رگڑنا : ضد کرنا
ایڑی چوٹی کا زور کرنا : کسی کام کو کرنے میں پوری قوت
/ محنت صرف کرنا
ایمان کی کہنا : سچی بات کہنا
اینٹ سے اینٹ بجانا : تباہ و برباد ہونا
انتخاب:
https://teachingadd.blogspot.com