Teaching Learning Material
Free Tips Here, On this page you will find educational resources easily available. Unique Teaching ideas and unique and free content for teaching / online teaching materials and many more.
Class 1 to 4 - 2nd Semester Exam Paper PDF

Happy Women's Day
یوم خواتین
اور طلبہ
عزیز طلبہ! آپ جانتے ہیں کہ
آج 8 مارچ ہے جو پوری دنیا میں یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا
ہے۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس دن کے منانے کا مقصد کیا ہے۔ بحیثیت طالب علم آپ کو
اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ کیا اس مقصد کو پانے میں دنیا کامیاب ہے؟
غور و خوض کے ذریعہ آپ یقینا اس نتیجہ
پر پہنچیں گے کہ درج بالا سوال کا جواب نفی میں ہے بالخصوص ہمارے ملک میں خواتین
کیلئے جو احترام کا جذبہ پایا جانا چاہئے وہ مفقود ہے۔ بے شک ہر فرقے کے عوام ماں
کی عظمت کے قائل ہیں، بہن اور بیٹی کو بھی اپنا سرمایہ سمجھتے ہیں مگر جو لوگ ان
قدروں کے امین ہیں وہ بھی کہیں نہ کہیں اُن کے ساتھ مکمل انصاف نہیں کرتے۔ کئی
گھروں میں بیٹیوں کو کمتر سمجھا جاتا ہے۔ کئی خاندانوں کے لڑکے
بیوی کے آنے کے بعد ماں کی پہلے جیسی عزت نہیں کرتے ۔ اس کے علاوہ بھی کئی طرح کی نا انصافی معاشرہ اور سماج میں
عام ہے۔
خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام
کیلئے قانون ہے مگر ہر چیز قانون کے دائرہ میں نہیں آتی۔ قانون تب رو بہ عمل لایا
جاتا ہے جب کوئی جرم سرزد ہوتا ہے۔ جو چیز جرم کے زمرے ( کیٹگری) میں نہیں آتی اُس
سے کیسے نمٹا جائے؟ مثال کے طور پر ماں کی عزت نہ کرنا، بڑی بہن کو اہمیت نہ دینا
یا اُس کا کہا نہ ماننا، چھوٹی بہن سے محبت اور شفقت کے ساتھ پیش نہ آنا، معلمات
کا احترام نہ کرنا یا جتنا احترام ضروری ہے اتنا نہ کرنا وغیرہ، یہ معاملات جرائم
کے زمرہ (کیٹگری) میں نہیں آتے اس لئے قانون کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ یہ اقدار
ہماری تہذیب کا بہت اہم حصہ رہی ہیں ۔ دور حاضر میں ضروری ہے کہ ان اقدار کو مضبوط
کیا جائے ۔ آج اگر قدریں ٹوٹ رہی ہیں اور باہمی رشتوں میں پہلے جیسا تقدس یا
جاذبیت نہیں رہ گئی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان پر توجہ نہیں دی گئی۔ نئی نسل
چاہے تو یہ قدریں محکم ہو سکتی ہیں۔
یادر ہے کہ طالب علم اس لئے تعلیم
حاصل کرتا ہے کہ علم کے ذریعہ اپنا ذہن سنوارے، دنیا کو سمجھے اور اسے پرکشش بنائے
رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ آج کا طالب علم کل کی دُنیا کا ذمہ دار ہے۔ کل کی
دُنیا اُسی کے ہاتھوں میں ہوگی۔ اگر وہ آج ہی حساس بن جائے، گھر اور باہر کی
خواتین کی عزت و احترام کا جذبہ اُس میں پختہ ہو جائے اور وہ خواتین کے تقدس کو
اپنا شعار بنالے تو کل کی دنیا خواتین کیلئے نہایت محفوظ ہو گی ، ان کا احترام
فروغ پائے گا اور اُن کی گود میں پلنے والے نسل ذمہ دار شہری بن کر اس دنیا کو
قابل -رشک بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اس لئے ضروری ہے کہ وہ طلبہ جن کے
سامنے کچھ بنے کا ہدف ہے، وہ جب مصروف نہ ہوں تب خواتین کے تئیں اپنی ذمہ داریوں
پر غور کریں بلکہ ممکن ہو تو گروپ ڈسکشن کریں۔ اس سے مسائل کو سمجھنے میں آسانی
ہوگی۔
ذمہ داری (Commitment)
متعدد تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ خواتین اپنے کاموں کے تئیں زیادہ ذمہ دار ہوتی ہیں۔ وہ اپنا ہر کام وقت پر مکمل کرتی ہیں۔ نیز دیگر ذمہ داریاں بھی قبول کرنے سے نہیں ہچکچاتیں ۔گھریلو کام ہو یا دفتری ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سونپی گئی ہر ذمہ داری اچھی طرح پوری کرنے کی کوشش کریں۔
قوت مدافعت (Immunity)
خواتین کی قوت مدافعت کافی مضبوط ہوتی ہے۔ اکثر رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی عمر مردوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم، خواتین کے دفاعی نظام کو اب تک سائنس سمجھ نہیں سکی ہے۔ چند تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ خواتین کا "ایکس" کروموزوم ان کے قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔
یاداشت (Memory)
خواتین کی یادداشت مردوں سے بہتر ہوتی ہے۔ خاص طور پر چہرے اور نام یاد رکھنے کے معاملے میں۔
میک ماسٹر کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران خواتین چہروں کے تاثرات کا باریکی سے جائزہ لیتی ہیں، غالبا یہی وجہ ہے کہ انہیں چہرے اور نام یاد رہ جاتے ہیں۔ انہیں ماضی کے واقعات بھی با آسانی یاد رہتے ہیں۔
رنگوں کا ذخیرہ الفاظ(Colours Vocabulary)
تحقیقات بتاتی ہیں کہ خواتین کی آنکھیں زیادہ رنگ دیکھتی اور سمجھتی ہیں۔ ایک مرد اگر کسی رنگ کو سبز کہے تو خاتون اس رنگ کا بالکل درست نام بتائے گی کہ وہ موس گرین ہے یا فرن گرین۔ رنگوں کے معاملے میں ان کا ذخیرہ الفاظ کافی وسیع ہوتا ہے۔
وقت کی پابندی (Time Management)
کہا جاتا ہے کہ صبح جلد بیدار ہونا یا رات میں وقت پر سونا ہو، خواتین وقت کی پابند ہوتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کی گئی تحقیق میں پایا گیا کہ گھر کے فرد میں مردوں سے پہلے خواتین بیدار ہوتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ نیند میں خلل پڑنے کے باوجود وہ دوبارہ بآسانی سو سکتی ہیں۔
حساس اور جذباتی (Sensitive & Emotional)
اس بات سے سبھی واقف ہیں کہ خواتین حساس اور جذباتی ہوتی ہیں۔ وہ لوگوں کے درد کو بہتر طریقے سے سمجھتی ہیں۔ نیز انہیں محسوس بھی کرتی ہیں۔ جذبات کے اظہار میں خواتین کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ پسند، ناپسند کے لحاظ سے بھی وہ کھل کر جذبات عیاں کرتی ہیں۔
خطرہ(Don't take Risk)
تحقیقات یہ بھی کہتی ہیں کہ خواتین کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے کتراتی ہیں۔ وہ سامنے سے کبھی خطرہ مول نہیں لیتی، خواتین کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے اس کے فائدے اور نقصانات پر غور کرتی ہیں۔ جس کے بعد یہ وہ کام انجام دیتی ہیں۔ اگر کوئی خطرہ نظر آتا ہے تو وہ مخصوص کام نہیں کرتیں۔

Lafz Banano Activity
لفظ بناؤ سرگرمی
#Lafz Banano Activity

Activity No: 1

Common Collective Nouns

9 Urdu Online Test Series
9 Urdu Online Test Series
صلاحیتوں پر مبنی سوال نامہ ۔۔۔۔ نویں جماعت کے لیے
ٹسٹ نمبر پر کلک کریں۔
Subscribe to My Educational YouTube channel

Google Logo
گوگل کے 4 رنگ اس کی شناخت اور متنوع خدمات کی علامت ہیں۔
لوگو میں موجود 4 رنگ دنیا کے 4 عناصر ہوا، زمین، آگ اور پانی کو ظاہر کرتے ہیں۔
گوگل دنیا کا سب سے مشہور آن لائن سرچ انجن ہے۔ گوگل کا پہلا نام ’’بیک رب‘‘ تھا۔ کمپنی نے اسی نام کا پہلا لوگو 1995 میں متعارف کروایا تھا۔ یہ لوگو’’ سرگرے برن‘‘ نے ڈیزائن کیا تھا۔ 1998 ء میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’’ گوگل‘‘ رکھا گیاتھا۔ کمپنی نے اس نام سے 1998ء میں پہلا لوگو متعارف کروایا تھا ۔جس میں سبز ، سرخ ،زرد اور نیلا رنگ شامل کیا گیا تھا۔1999ء میں کمپنی نے لوگو میں ترمیم کی اور لفظ گوگل کے لیٹرز کو 2D کیا گیا۔ 2015ء میں’’ روتھ کیدار‘‘ نے کمپنی کا نیا لوگو ڈیزائن کیا تھا۔ گوگل کا لوگو کمپنی کے غیر روایتی ہونے کی علامت ہے۔ کمپنی اہم مواقع جیسے اہم شخصیات کی سالگرہ یا وفات پر یا اولمپک یا دیگر ایونٹ کے لیے اپنا لوگو تبدیل کرتی ہے جسے ’’ ڈوڈل‘‘ کہا جاتا ہے ۔ اسے کبھی کبھار ڈینس ہوانگ ڈیزائن کرتے ہیں۔
👈کمپنی کانام : گوگل
👈بانی: لیری پیج اور سرگرے برن

Laheqe (Suffix)
لاحقہ:
Laheqe (Suffix)
Laheqe Part ONE 👉 Download
Laheqe Youtube link 👉 Click Here
Laheqe Part 2 Two 👉 Download
Laheqe Youtube link 👉 Click Here
Laheqe Part 3 Three 👉 Download
Laheqe Youtube link 👉 Click Here

Maqloob Alfaz
مقلوب الفاظ:
علم بیان کی ایک صفت کا نام :
جس کی عبارت سیدھی اُلٹی یکساں پڑھی جائے۔۔
#Maqloob Alfaz
PDF Download Here👇
