International Day Of Education

بين الاقوامی یوم تعلیم۔ International Day Of Education

نو عمروں اور نوجوانوں کو مستقبل کے تئیں حساس بنانے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔

بين الاقوامی یوم تعلیم ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ 3 دسمبر2018 ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24  جنوری کو بین الاقوامی یوم تعلیم منانے کی

 تجویز منظور کی تھی۔

 اس سلسلے میں پہلا یوم تعلیم 24 جنوری 2019ء کو منایا گیا تھا۔

 اسے منانے کا مقصد تعلیم کے ذریعے نوعمروں اور نوجوانوں کو موجودہ حالات سے روشناس کروانا اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس دن تعلیمی اداروں میں مختلف قسم کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔



چند دلچسپ حقائق

یونیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق 2022ء میں دنیا کی مجموعی آبادی میں سے 90فیصد افراد نے ابتدائی تعلیم جبکہ 66فیصد افراد نے اعلیٰ تعلیم مکمل کی تھی۔

2022ء میں دنیا بھر میں 235 ملین افراد نے یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔

2020ء تک دنیا بھر میں 600 ملین سے زائد طلبہ اعلی تعلیم کیلئے یونیورسٹیوں میں داخلہ لے چکے ہوں گے۔

دنیا میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے، خاص طور پر یونیورسٹیاں ہندوستان میں ہیں۔

یونیسکو کے مطابق دنیا بھر میں 781 ملین غیر تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔

وکی پیڈیا کے مطابق جنوبی ایشیاء، مغربی ایشیاء اور افریقہ میں صحارا ریگستان کے قریب آباد علاقوں میں 75فیصد نوجوان غیر تعلیم یافتہ ہیں۔

سب سے زیادہ غیر تعلیم یافتہ افراد ہندوستان میں ہیں۔ ہمارے ملک کی 25 فیصد آبادی غیر تعلیم یافتہ ہے۔

۵۰ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں خواندگی کی شرح 86فیصد سے زائد ہے۔

مردوں میں خواندگی کی شرح 90 فیصد جبکہ خواتین میں 82فیصد ہے۔

دنیا کی 496ملین خواتین غیر تعلیم یافتہ ہیں۔ ( یونیسکو ڈیٹا 2022ء)

2023ء میں تعلیم کے زمرے میں سب سے مشہور ملک جنوبی کوریا تھا۔

دنیا میں 93 ملین اساتذہ ہیں جن میں سے 60 فیصد خواتین ہیں۔

اٹلی میں واقع بولونیا یونیورسٹی کو دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔

یونیسکو نے امریکہ کو معیاری تعلیم کا اعلیٰ مرکز قرار دیا ہے۔ 

@Inquilab#Thanks

#International Day Of Education

Subscribe - AreeB TLM

No comments: