گوگل کے ۴ رنگ اس کی شناخت اور متنوع خدمات کی علامت ہیں۔
لوگو میں موجود ۴ رنگ دنیا کے ۴ عناصر ہوا، زمین، آگ اور پانی کو ظاہر کرتے ہیں۔
گوگل دنیا کا سب سے مشہور آن لائن سرچ انجن ہے۔ گوگل کا پہلا نام ’’بیک رب‘‘ تھا۔ کمپنی نے اسی نام کا پہلا لوگو ۱۹۹۵ء میں متعارف کروایا تھا۔ یہ لوگو’’ سرگرے برن‘‘ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ۱۹۹۷ ء میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’’ گوگل‘‘ رکھا گیاتھا۔ کمپنی نے اس نام سے ۱۹۹۸ء میں پہلا لوگو متعارف کروایا تھا ۔جس میں سبز ، سرخ ،زرد اور نیلا رنگ شامل کیا گیا تھا۔۱۹۹۹ء میں کمپنی نے لوگو میں ترمیم کی اور لفظ گوگل کے لیٹرز کو ۲ ڈی کیا گیا۔ ۲۰۱۵ء میں’’ روتھ کیدار‘‘ نے کمپنی کا نیا لوگو ڈیزائن کیا تھا۔ گوگل کا لوگو کمپنی کے غیر روایتی ہونے کی علامت ہے۔ کمپنی اہم مواقع جیسے اہم شخصیات کی سالگرہ یا وفات پر یا اولمپک یا دیگر ایونٹ کے لیے اپنا لوگو تبدیل کرتی ہے جسے ’’ ڈوڈل‘‘ کہا جاتا ہے ۔ اسے کبھی کبھار ڈینس ہوانگ ڈیزائن کرتے ہیں۔
👈کمپنی کانام : گوگل
👈بانی: لیری پیج اور سرگرے برن
2 comments:
Nice info
Information is good
Post a Comment