ہم یومِ اطفال کیوں مناتے ہیں؟؟
یومِ
اطفال۔
پوری دنیا
میں بچوں کی تعداد ۲ء۲ بلین ہے ۔ یہی بچّے
آگے چل کر بڑے ہوتے ہیں اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار
ادا کرتے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ بچّے کافی اہمیت رکھتے ہیں اور جِسے سمجھتے
ہوئے مختلف ممالک میں ، مختلف ایام میں یومِ اطفال مناتے ہیں۔
ہر سال عالمی سطح پر ۲۰نومبر کو یومِ
اطفال منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی پرورش ، صحت ، فلاح و بہبودی
، ان کا حقوق ، ان کی حوصلہ افزائی وغیرہ ہیں۔ ہندوستان میں یومِ اطفال کا ذکر کرتے
ہی ہمیں فوراً پنڈت جواہر لعل نہرو یاد
آجاتے ہیں۔ اس لیے کہ اس خاص دن سے جواہر لعل نہرو کا نام جُڑا ہوا ہے۔ ۱۴ نومبر
کو ہندوستان میں یوم ِ اطفال منایا جاتا ہے۔ ۱۹۶۴ء میں ان کے انتقال کے بعد سے اس
تقریب کی شروعات ہوئی ۔ ۱۴نومبر ملک کے پہلے وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا
یومِ پیدائش ہے اور انہیں بچوں سے بہت محبت تھی۔بچوں کے اسی لگاؤ کی وجہ سے نہرو
جی کو بچّے ‘‘ چاچا نہرو’’ کہہ کر پکارتے
تھے ۔ یعنی بڑے پنڈت کہہ کر پکارتے تو بچّے چاچا نہرو۔۔۔
آج ان کے
بچپن کا ایک واقعہ پڑھیں گے۔۔۔
والد کا ڈر
جواہر لعل نہرو کا شمار
دنیا کے عظیم ترین انسانوں میں ہوتا ہے ۔ وہ بڑے بہادر ، رحم دل اور فیاض تھے ۔
ملک آزاد ہوجانے کے بعد وہ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم بنے اور 17 سال تک وزیراعظم
رہے ۔ بچپن میں وہ اپنے والد سے کافی ڈرتے تھے ۔
ایک مرتبہ اسی ڈر کی وجہ سے انہوں نے جھوٹ کہہ دیا
تھا ۔ ان دنوں وہ کوئی پانچ چھ سال کے ہوں گے ۔ اپنے والد کے دفتر کے کمرہ میں
جاکر انہوں نے دیکھا کہ میز پر دو فاؤنٹین پین رکھے ہیں۔ ایک ہی جگہ دو فاؤنٹین پین
دیکھ کر ان کا جی للچا اُٹھا۔ سوچا کہ
والد صاحب دونوں قلموں کو ایک ساتھ تو کام میں لا نہیں سکتے۔ ایک اُٹھا کر اپنی جیب
میں ڈال لیا۔ کچری سے ان کے والد نے آکر دیکھا تو ایک قلم غائب!
کچھ نہ
پوچھو ، سارا گھر تلاش کیا جانے لگا ۔ سب سے پوچھ گچھ ہوئی۔
انہوں نے جواہر
لال نہرو سے پوچھا، "ننھے! کیا تم نے میرا قلم لیا ہے؟"
ڈر کے سبب
انہوں نے جواب دیا، "نہیں، پتاجی!"
قلم کی تلاش جاری رہی۔ قلم مل گیا اور جواہر لال
کا قصورثابت ہوا۔
اب تو پنڈت
موتی لال جی کے غصہ کی کوئی حد نہ تھی ۔ جی بھر کے بیٹے کی مرمت کی۔ مار کھا کر بیچارے
اس دن ماں کی گود میں لیٹے رہے۔ سارے جسم
میں مار کی وجہ سے تکلیف تھی ۔ کئی دن تک ماں دوا وغیرہ ملتی رہیں ۔ آئندہ ایسی
حرکت سے توبہ کر لی ۔
https://t.me/AreeBTLM
7 comments:
Nice information
Thnx for information
Naziya banu
Thanks everyone for loving and supporting.
Apney name k bajaye kuch achcha comment kijiye plz
OK sir
Good information
Post a Comment