اردو زبان کئی زبانوں کا مجموعہ ہے۔
اردو کے حرف ہجّا : اردو کے بنیادی حروف ہجّا عربی سے مستعار ہیں۔ عربی حروف ہجّا میں اہل فارس کے چند اضافوں کے بعد اہل ہند نے بھی ان میں اپنی ضرورت کی بنا پر چند حروف کا اضافہ کیا ہے۔ اس طرح اردو کے حروف ہجّا وجود میں آئے وہ حسب ذیل ہیں۔
یہ آوازیں مقامی زبانوں سے کا حصّہ تھیں اور ان کی شمولیت نے اردو کو نئی آوازیں کی ادائیگی سے آشنا کیا۔ اس ضروری اضافے کے باوجود ہندی کے بہت سارے ایسےالفاظ تھے جن کی ادائیگی سینتیس حروف سے ممکن نہیں تھی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے دس (۱۰) مرکب حروف ( مخلوط حروف) وضع کئے گئے۔
بھ پھ تھ ٹھ جھ ثھ دھ ڈھ کھ گھ
ان حروف میں سے ہر ایک حرف الفاظ کے شروع میں آسکتا ہے اور اکثر حروف الفاظ کے درمیان اور آخر میں بھی آتے ہیں۔
۱) پھول ، دوبھر ، لابھ ۲) پھر ، بپھر ۳) تھم ، گتھی ، ہاتھ ۴) ٹھیک ، گھٹری ، کاٹھ
۵) جھرنا ، مجھے ، بانجھ ۶) چھرا ، اچھا ، کچھ ۷) دھن ، آدھا ، دودھ ۸) ڈھیر ، گڈّھا ،
۹) کھانا ، دیکھنا ، پنکھ
۱۰) گھر ، بگھارنا، میگھ پانچ نئے مخلوط حروف مزید وضع کئے گئے جو الفاظ کے درمیان یا آخر میں آتے ہیں ۔ لیکن ان کے شروع میں کبھی استعمال نہیں ہوتے۔رھ ، ڑھ ، لھ ، مھ ، نھ ، مثال تیرھوا ں ، آڑھت ، گڑھ ، کولھو، کمھار، ننھا، منھ وغیرہ۔۔ ان سب حروف کو شمار کیجیے تو مجموعی تعداد بیالیس (۴۲) قرار پاتی ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ بنیادی حروف وہی سنتیس (۳۷) ہیں ۔ جن کا ذکر اوپر ہو چکا ہے ۔ جن میں مخلوط حروف شامل ہیں۔
شکریہ :
انتخاب: نوشاد علی ریاض احمد۔ مالیگاؤں
3 comments:
بہترین اور کار آمدمعلومات.
جزاک اللہ خیرا
Bhot khub
بہت ہی کارآمد اور معلوماتی پوسٹ...
Post a Comment