ڈاکٹر وسویسوریا کے یوم پیدائش پر انجینئرس ڈے منایا جاتا ہے۔
ایم۔
و سویسوریا ( M.Visvesvaraya) ایک عظیم سفارت کار، سیاستداں اور غیر منقسم ہندوستان
کے اولین سیول انجینئر تھے۔ وہ میسور سے تعلق رکھنے والے 19۔ویں دیوان تھے۔ انہیں 1955ء میں ملک کا سب سے بڑا
شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ ان کی یوم ولادت پر ہر سال ہندوستان ،سری
لنکا اور تنزانیہ میں انجینئرس ڈے منایا جاتا ہے۔ وہ جنوبی ہند کے ریاستوں کی سب
سے مشہور شخصیت تھی۔
وسویسوریا کی پیدائش 15 ستمبر 1860ء کو میسور (کرناٹک) کے
کولار ضلع کے چکبالاپور تعلقہ میں ایک تیلگو بر ہمن خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے
والد کا نام سری نواسا شاستری اور والدہ کا نام وینکا چما تھا۔ والد سنسکرت کے
عالم تھے۔ وسویسوریا نے اپنی ابتدائی تعلیم آبائی شہر میں حاصل کی۔ مزید تعلیم کیلئے
انہوں نے سنٹرل کالج آف بنگلور میں داخلہ لیا۔ لیکن یہاں ان کے پاس پیسے کی کمی تھی۔
لہذا انہوں نے ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیا1880ء میں وسویسوریا نے بی اے کے امتحان میں
ٹاپ کیا۔ اس کے بعد حکومت میسور کی مدد سے پونا کے سائنس کالج سے انجینئرنگ کی تعلیم
حاصل کی۔ 1883ء
میں ، انہو ں نے ایل سی ای اور ایف سی ای (موجودہ بی ای ڈگری) کے امتحان میں پہلی
پوزیشن حاصل کر کے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ اس کامیابی کی وجہ سے حکومت
مہاراشٹر نے انہیں پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ ، ممبئی میں اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر مقرر
کیا۔
میسور
میں آٹو موبائل اور ہوائی جہاز کا کارخانہ شروع کرنے کے خواب کی تعبیر کرتے ہوئے
وسویسوریا نے 1935ء
میں اس سمت میں کام شروع کیا۔ بنگلور میں ہندوستان ایروناٹکس اور ممبئی میں پریمیئر
آٹو موبائل فیکٹری ان کی کوششوں ہی کا نتیجہ ہے۔ 1947ء میں وہ آل انڈیا مینوفیکچرنگ
ایسوسی ایشن کے صدر بنے۔ انہیں انسٹی ٹیوٹ آف سیول انجینئرس لندن کی اعزازی رکنیت
عطا کی گئی۔ انہیں ہندوستان کی 8ر
یونیورسٹیوں نے ڈی ایس سی، ایل ایل ڈی اور ڈی لٹ کی اعزازی ڈگریاں دی تھیں۔ وسویسوریانے
بنگلور میں انجینئر نگ کالج کی بنیاد ڈالی۔ ان کی سائنسی خدمات کے صلے میں ملک کے
کئی تعلیمی اداروں کے نام ان سے منسوب کئے گئے۔ حکومت ہند نے ان کے اعزاز میں ڈاک
ٹکٹ جاری کیا تھا۔ وسویسور یا نے طویل عمر پائی۔ ان کا انتقال 14ا پریل 1962ء کو بنگلور میں ہوا
تھا۔ (ماخوذ: وکی پیڈیا اور ٹائمز آف انڈیا ڈاٹ کام)
#Dr.M.Visvesvaraya #Personality #AreeBTLM #naushadali19881
4 comments:
Informative post.... 👍
Bahut khoob malooumat
Bht khoob
Happy Engineers Day
Post a Comment