تکراری الفاظ :۔
- اردو میں تمام اجزائے کلام ( اسم ، صفت ، ضمیر ، فعل ، تمیز فعل ) سوائے حروف عطف اور ربط کے ایک ساتھ مکرر استعمال ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کے دہرانےسے ’’ ہر ایک‘‘ کے معنی پیدا ہوتے ہیں۔ نیز اختلاف زور ، تاکید یا مبالغے کا اظہار ہوتا ہے۔
- کبھی کبھی ہم کسی کام یا چیز کی خوبی بتانے والے لفظ کو ’’ دو دو‘‘ بار کہتے ہیں۔ اس سے بات میں زور پیدا ہوتا ہے۔
- مثال :۔ اب ہم کچھ جملوں سے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
- چھوٹے چھوٹے : ۔ ہمیں چھوٹے چھوٹے لقمے کھانے چاہیے۔
- بڑےبڑے:۔ بڑی چیونٹیاں تو بڑے بڑے دانے اُٹھالیتی ہیں۔
- خوشی خوشی:۔ اول انعام پا کر میں خوشی خوشی گھر لوٹا۔
- دس دس:۔ دس دس شاخوں کو رسّی سے باندھ کر چار گٹّھے بنائیے۔
- ایک ایک :۔ پولیس نے ایک ایک گھر کی تلاشی لی۔
17 comments:
Great work sir
ہرُکشش 👍👍
Great Work Naushad sir
بہت ہی عمدہ طریقے سے آپ اردو کی خدمت کر رہے ہیں جناب۔ مبارکباد قبول فرمائیں
ماشاء اللہ بہت خوب
Thanks for watching.
بہت شکریہ رخسانہ میڈیم
بہت شکریہ سر
بہت شکریہ عمران بھائی ۔۔آپ لوگوں کا پیار اور حوصلہ ملنے سے ہی خدمت کرنے کا جذبہ آتا ہے۔
بہت شکریہ مدثر حُسین سر
MashaAllah... May Allah grant you success for your hard work
بہت شکریہ سلمان شیخ سر
Bahut khub
Good going
ماشا الله بہترین کارکردگی
بہت شکریہ
Asan aur dilchasp.,.. Very good job 😘
Post a Comment