26 January

 26 جنوری : یوم جمہوریہRepublic Day

26 جنوری 1950 یعنی یوم جمہوریہ وہ مبارک دن ہے جس دن ہندوستان کا آئین مکمل طور پر نافذ ہوا تھا  اور اس نے انگریزوں  کی حکومت کے دوران بنائے گئے ’’گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ‘‘  1935 کی جگہ لی تھی۔26 نومبر ، 1949 کو ہماری آئین ساز اسمبلی نے آئین کے جس متن کو منظوری دی تھی وہ 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا  اور اس کے ساتھ ہمارے ملک میں جمہوریت کی بنیاد پڑی۔ لیکن اگر صحیح منعوں میں پارلیمانی جمہوریت کے آغاز کی بات کریں تووہ تب شروع ہوئی جب  13مئی  1952 کو پارلیمنٹ  وجود میں آئی۔



اس دن حکومت اس بات کو دہراتی ہے  اور عوام بھی یہ توقع رکھتی ہے کہ ہندوستان کے تمام شہریوں کو سماجی ، سیاسی  اور معاشی انصاف ملے گا۔انھیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اپنے اپنے مذہب پر چلنے کی مکمل آزادی ہوگی۔سب کو روزگار کے مساوی مواقع حاصل ہوں گے۔