انتخاب: ☺
نمبر
نعیم سلیم۔۔۔۔۔مالیگاؤں مہاراشٹر۔۔۔۔۔
لفظ نمبر سنتے ہی ذ ہن فون نمبر یا واٹس ایپ نمبر کی طرف جاتا ہے کیونکہ فی الوقت یہی رائج ہیں...اس سے پہلے فیکس نمبر،ایس ٹی ڈی کوڈ نمبر،پن کوڈنمبر،وغیرہ پوچھے اور بتائے جاتے تھے.......لفظ ‘‘نمبر’’ موقع محل کی مناسبت سے الگ الگ معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
کسی شخص کو اگر ایک نمبرکہہ دیں تو وہ خوشی
سے پھولا نہیں سماتا مگر صرف ایک کا اضافہ کرکے دونمبر کہہ دیں تو
چراغ پا ہوکر ہاتھا پائی نہ بھی کرے تو کھری کھری ضرور سنائے گا۔۔۔۔۔اس کے جواب میں آپ کےضبط کا بندھن ٹوٹا تو، ہاتھا پائی اورممکن ہے اس کے آگے کے مراحل سے بھی گزرنا پڑے.......
سر سے لے کر پاؤں تک ضروریات انسانی کی بہت سی چیزوں میں بھی
نمبر کافی اہمیت کا حامل ہے................
نمبر کا لغوی معنی بھلے ہی
تعداد ہو لیکن اس کا عام معنی قطار میں کھڑے ہوکر۔۔۔۔۔بیٹھ کر یا ہنگامی حالات میں
لیٹ کر اپنی باری کا انتظار کرنا۔۔۔۔۔۔۔جسے نمبر لگانا بھی کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
نمبر کہاں نہیں لگتا ؟ غور فرمائیے صاحب بچہ پیدا ہوا۔نام کے اندراج کیلئے کارپوریشن گئے وہاں نمبر....فارم وغیرہ خانہ پری
کرکے داخلہ حاصل ہوا....راشن کارڈ میں بچے کا نام شامل کرنا ہے.ایف ڈی او(FDO) آفس پر نمبر......بچے کو اسکول میں
داخل کرنا ہے..وہاں نمبر..گھنٹوں قطار میں کھڑے رہ کر فارم ملا قسمت سے قرعہ اندازی
میں نام آگیا تو ٹھیک نہیں تو اثرو رسوخ رکھنے والوں کےنمبر ڈھونڈتے پھرو...خیر
بچہ کسی طرح اسکول میں داخل ہوگیا اب ضروری ہے اس کا آدھار کارڈ نمبر......آدھار سینٹر
پہنچے وہاں نمبر........خدا خدا کرکے آدھار کارڈ بن گیا....اب یہ کیا نئی مصیبت؟
بچے کا بینک اکاؤنٹ نمبر..بینک پہنچے وہاں نمبر میں دھکے کھاتے کھاتے اکاؤنٹ کھل گیا۔اب
ضروری ہے ہر طالب علم کا یوڈائز نمبراورجب
تک طالبعلم کے ہاتھ خارجہ سرٹیفکیٹ نہ آجائے اسکی شناخت ہے اسکول جی آر نمبر...
ہاسپٹلس کے اوپی ڈی سیکشن میں لگے نمبرکو دیکھ کر دل بے چین
ہو جاتا ہے۔درد سے کراہتے مریضوں کا اپنے
نمبر کا انتظار اور اچانک
ڈاکٹر کا ایمرجنسی وزٹ کیلئے چلے جانا۔ایسے
میں مریضوں کی حالت ناقابل بیان ہوجاتی ہے
نتیجے میں غصہ کا شکار بے چارہ کمپاؤنڈر........
مٹی کاتیل یعنی راکیل کیلئے نمبر پر بہت جھگڑے ہوتے تھے صبح
آٹھ نوبجے نمبر لگانے والے بھی کہتے تھے کہ فجر بعد سے نمبر لگائے ہیں....بخدا ہم
انہیں جھوٹا نہیں کہتے، جس کی جب آنکھ کھلے تب فجر پڑھے ضروری نہیں کہ اس کا مطلب
صبح صادق ہی ہو......
رزلٹ والے دن ماں باپ،بڑے بوڑھے،متعلقین،بچوں سے پہلا سوال یہی
کرتے تھے کتنے نمبر سے پاس ہوا؟........مگر بھلا ہو محکمہ تعلیم کا اس نے جب نمبر
پر اتنی کھینچا تانی دیکھی تو نمبر سسٹم ختم کرکے اس کی جگہ گریڈ سسٹم رائج کردیا
جس سے طلباء کو نمبر کی جھنجھٹ سے نجات مل گئ اور سر پرستوں کو پوچھنے
سے..................
اس کا ایک مثبت پہلو یہ سامنے آیا کہ بکھرا ہوا خاندان ایکدوسرے کے قریب آگیا۔گھنٹوں بینک نمبر
میں لگے ہوئے دوست بن گئے ، معاشقے چلے، رشتے داریاں بنیں،دیکھ کر راستہ تبدیل کردینے
والے قرضدار خود رابطہ کرکے قرض چکادئےاور
جن کے پاس زیادہ ہی اسٹاک تھاتو وہ زبردستی متعلقین کو قرض دینے کی پیشکش کرنے
لگے.....
حیرت انگیز طور پر ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں کوئی دعویٰ نہیں
کرتا کہ میرا نمبر ہے.....اور وہ جگہ ہے آخری آرامگاہ قبرستان......لیکن
ٹھہرئیے صاحب نمبر یہاں بھی ہے۔اگر نمبر لگانے کا مطلب جگہ
محفوظ کرنا ہو تو آجکل بڑے شہروں کے
قبرستانوں میں جگہیں پہلے سے ریزرو کرلی جارہی ہیں۔بس ملک الموت کے
جلد نہ آنے کے منتظر رہتے ہیں.ملک الموت نظر آنے لگیں تو بڑے
سے بڑے مصروف ترین اشخاص بھی ان کے ساتھ
جانے کی بجائے انتظار کرنا پسند کریں گے,
مگر ہماری آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ہم اس حقیقت سے غافل ہیں کہ داعئ اجل جب جسے بلاتا ہے سارے
نمبر چھوڑ چھاڑکر جانا پڑتا ہے کبھی نہ واپس آنے کیلئے...............
#number(Qataar) #AreeBTLM #naushadali19881 #Naeem Saleem
7 comments:
بہت خوب جناب کیا کہنے!
بہترین عمدہ ترسیل۔
great Sir Ji
باپ ایک نمبری اور بیٹا دس نمبری اور پوتا سو نمبری اور... دوست لاکھوں نمبری....
Bahot khub.... Mazedar tahrir......
بہت عمدہ
Bahot khub
Post a Comment