Shahtoot

 انتخاب

شہتوت  :  ایک پھل

شہتوت بہت مشہور پھل ہے یہ بہت لذیذ اور مزیدار ہو تا ہے اس کو اردو میں شہتوت انگلش میں ملبرےMulberry اور عربی میں توت حلوا کہا جاتا ہے نہ صرف ہندوستان کے تمام علاقوں بکثرت اور شوق سے کھایا جاتا بلکہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں شہتوت کے درخت کی شاخیں لمبی لمبی اور لچکدار ہوتی ہیں اور اس کا استعمال مختلف ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔

  شہتوت کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس میں پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں، ایک سفید زردی مائل اس کو سفید شہتوت کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے دوسرا سیاہ سرخی مائل ہو تا ہے اسے کالا شہتوت بھی کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں کھٹّا ہوتا ہے شہتوت انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے مختلف قسم کی بیماریوں میں اسے استعمال کرایا جاتا ہے یہ گردے کے امراض میں بھی مفید ہے اس کے پتے اور جڑیں بھی مفید ہیں

اس کے پتے اور جڑ کے جوشاندے سے غرارے کرنا گلے کے لئے بہت مفید ہے خاس طور پر حلق کے ورم میں نہایت مفید ہے اس کی چھال کا دانتوں پر استعمال بہت اچھا ہے شہتوت کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے یہ پیاس میں تسکین دیتا ہے اور خون کی تیزی کو ختم کرتا ہے یہ گرم مزاج لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ شہتوت جگر اور خون کو طاقت دیتا ہے اور نیا خون پیدا کرتا ہے توت سیاہ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے اور خون کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔

 دائمی نزلہ زکام گلے کی خراش اور پیشاب کی جلن میں شہتوت کا استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہےدائمی قبض کی صورت میں صبح ناشتے کی صورت میں توت سیاہ کا استعمال کریں دائمی قبض دور ہو جائے گی...

انتخاب.. نوشادعلیN@R@                                                                           


            

Https://teachingadds.blogspot.com