Muhasba

 

امید کرتا ہوں یہ انتخاب پڑھنے کے بعد کچھ تو تبدیلی آئے گی.N@R@

کوئی اہتمام سے تیار ہوا ہے بہت خوش ہے اور اچھا لگ رہا ہے،آپکی نظروں میں ستائش ہے جو سامنے والا  با آسانی دیکھ بھی سکتا ہے لیکن آپ نے زبان سے تعریف نہیں کرنی۔

 

کسی نے نیا گھر لیا ہے،نفاست سے سجایا ہے اور آپ کے اچھے جملوں کا منتظر ہے لیکن آپ ہیں کہ منہ باندھے بیٹھے ہیں،آپکو اسوقت اپنی ساری حسرتیں یاد آئینگی آپ مارے باندھے چند جملے کہیں گے لیکن کھل کے خوشی میں شریک نہیں ہونا۔

 

کسی نے بہت اچھا کھانا پکایا ہے ،آپ نے سیر ہو کر کھایا ہے ۔لوگ کھل کے داد دے رہے ہیں ،آپ کو دل سے پسند بھی آیا ہے لیکن آپ نے گویا زبان تالو سے چپکا لی ہے اور سراہا بھی تو یوں کہ "وہ جو میری فلاں فلاں کزن ہے وہ بھی اس ترکیب سے بناتی ہے بہت اچھا بنتا ہے"۔دراصل یہ مری ہوئی تعریف آپکو اپنے پاس ہی رکھنی چاہیے تھی۔

 

کسی میں کوئی خوبی ہے،کوئی صلاحیت ہے ،لوگ اسے سرہاتے ہیں،آپ دل ہی دل میں اسکی خوبی کے معترف بھی ہیں لیکن کبھی حوصلہ افزا کلمات منہ سے نہیں نکالتے کہ چھوڑو کہیں سر پہ ہی نہ چڑھ جائے۔

 

آپس میں کچھ مسئلہ ہوا ہے۔غلطی آپکی ہے لیکن آپ رشتے میں بڑے ہیں اسلئے معافی مانگنا تو بہت دور کی بات ہے نہ آپ اسے قبول کریں گے نہ رساؤ سے سلجھانے کے کوشش کریں گے بلکہ اپنے مرتبے کے بل پہ آپکی کوشش ہوگی کہ سارا ملبہ دوسرے پہ گرا دیا جائے 

 

کوئی دولت،طاقت یا مرتبے کی حیثیت سے آپ سے تھوڑا کم ہے،اس کے سامنے آپ کی گردن میں ہمیشہ سریہ رہیگا اور آپ اسے ہمیشہ دل میں کم تر گردانیں اور حقیر لہجہ اپنائیں گے

 

کس کے بچے مطیع اور فرماں دار ہیں ،   نیک ہیں اور اچھی جگہوں پہ پہنچ گئے ہیں آپ کہیں گے کہ اللہ جیسے چاہے جہاں پہنچا دے  بندوں کی کیا استطاعت (چلو بھئی اللہ     کا نام بھی لے لیا اور دوسرے کو بے عزت بھی کر دیا).



 

ٹیکنالوجی کی بدولت آج یہ مناظر سوشل میڈیا پہ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔کسی کو فرینڈ نہیں بنانا،کسی کو نظر انداز کرنا ہے۔کوئی اپنی کامیابی کی خبر ڈالے تو پڑھ کے انجان بن جانا کہ اچھا یہ ہوا تھا اصل میں ہم تو زیادہ فیس بک یوز ہی نہیں کرتے۔کچھ لوگ بیچارے یہ جانے بغیر کہ واٹس ایپ کے میسج پہ انفو دیکھ لی جائے تو پتا چل جاتا ہے کہ پیغام پہنچ گیا اور پڑھ بھی لیا گیا ہے کہتے ہیں ارے پتا ہی نہیں چلا کب آیا آپکا مسیج۔

 

کوئی تصویر پسند آئی کوئی تحریر پسند آئی کسی کی بات نے دل پہ دستک دی اور کئی دن جکڑے رکھا لیکن اسکو اس بات کا پتا نہیں چلنے دینا،نہ کمنٹ کرنا ہے نہ لائیک کے بٹن کو شرف بخشنا ہے۔پروفائل اور پیج پہ چپکے چپکے جھانکیں گے،پورا پورا کھنگالیں گے لیکن ملیں گے تو انجان بن جائیں گے ارے اب اتنا وقت کہاں کہ فیس بک پہ بیٹھیں۔خود کو مصروف بھی ظاہر کر دیا اور آپ کو آپ کے نکمّے پن کا احساس بھی دلا دیا یہ جانے بغیر کہ دوسرے لوگوں کی پبلک پوسٹ پہ اُن کے  تبصرے آپ باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

 

تو دوستو! یہ ہے ہماری انا، ہمارا حسد ، ہمارا زعم جو  الفاظ کی صورت باہر آتا ہے تو زہر میں ڈبوئے نشتر کے طرح لوگوں کو تکلیف دیتا ہے اور کبھی سرد مہر رویوں کا روپ لے کر دوسروں کو رنجیدہ کر دیتا ہے۔

 

ہماری انا ہی ہمیں سب سے زیادہ محبوب ہے ۔سب سے مشکل قربانی اپنی انا اور نفس کی قربانی ہے۔آپ کے کہے گئے یا لکھے گئے الفاظ ہی ہیں جو کبھی لوگوں کے دل میں گھر کر جاتے ہیں تو کبھی آپ کو دل سے اُتار دیتے ہیں۔

اپنی اور دوسروں کی زندگی آسان بنانے کے لیے بس اپنی انا کی تھوڑی سی قربانی دے دیں۔

 

لوگوں کی کھل کے تعریف کریں، اچھے کاموں میں حوصلہ افزائی کریں۔کامیابیوں پہ کھل کے مبارکباد دیں۔خوشی کے موقعوں پہ خوشی کا اظہار کریں اور تھوڑا سا وقت نکال کر لوگوں کے ساتھ اپنے رویئے اور الفاظ پہ غور و فکر کریں کہ انسان خود اپنا سب سے بڑا محاسب ہے..

 

(نقل وچسپاں )

 

https://teachingadds.blogspot.com

32 comments:

Parvez Jaleel said...

Nice

MUDASSIR HUSAIN MUNEER AHMED said...

اصلاحی تحریر بہت عمدہ

Naagrikta Samaachar said...

ماشاءاللہ بھت خوب عمدہ تحریر

Unknown said...

بہت شاندار تحریر، کاش کہ یہ بہترین مشورہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک پہنچے اور کسی تبدیلی کی وجہ بن سکے

Aabid Ahmad said...

بہترین اور معیاری تحریر

Imran Ameen said...

بہت خوب سر 👌🏻 👌🏻

Teaching Learning Material said...

Thanks Parvez Sir

Teaching Learning Material said...

دوستوں کے ساتھ شئیر کیججیے۔ سر

Teaching Learning Material said...

بہت شکریہ

Teaching Learning Material said...

بہت شکریہ ۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے میں آپ ہماری مدد کیجیے۔ پلیز۔۔ شئیر کیجیے۔

Teaching Learning Material said...

بہت شکریہ عابد احمد صاحب

Teaching Learning Material said...

جزاک اللہ خیرا سر جی۔۔۔ دوستوں کے ساتھ شئیر کیجیے۔

Shabana said...

Nice post

Riyaz Ahmed said...

Kya bat hai sir

Ansari Sajid Akhter Ghulam Rasool said...

MashaAllah,

Shayad k utar jaye mere dil main teri baaaat

Rukhsana said...

بہترین پوسٹ ہے. تھوڑا ٹھہر کر خود کا محاسبہ کرنا بھی ضروری ہے

MUMTAZ JAHAN said...

Umda intekhab

Unknown said...

ماشاء اللہ بہت عمدہ ، دل و دماغ کو جھنجھوڑ دینے والا مضمون ہے - ایسی جاں نواز و فکر انگیز تحریر کے لئے مبارکباد قبول فرمائیں -
شفیق الایمان ہاشمی ، ایڈمن ادبی کانٹیسٹ انٹرنیشنل ، ممبئی ، انڈیا رابطہ نمبر : 8097409653

Abdul Moiz said...

Very nice sir

Teaching Learning Material said...

Shukriya

Teaching Learning Material said...

Jazakallah

Teaching Learning Material said...

G Bilkul

Teaching Learning Material said...

بہت شکریہ

Teaching Learning Material said...

بہت شکریہ سر ، یہ انتخاب ہے۔ بہت تلاش کے بعد بھی مصنف کا نام نہ مل سکا۔۔۔

Teaching Learning Material said...

شکریہ عبدالمعیز

Junaid fitar said...

Mast

Junaid fitar said...

Achcha hai sir

Junaed Ahmad said...

بہت ہی عمدہ ترسیل

Unknown said...

Mashaallah bahut umda h👍👍

Unknown said...

Bahut khoob
Acchi post hai inn shah Allah main aaj se hi try karoga apne dosto rishtedaron se milne walo se acchi se milne ki un ki hausla afzai karne ki....

Unknown said...

بہت خوب۔ جزاک اللہ

Farhan FM said...

Bahtreen👌👌👍👍