- آج ہم پیراسوٹ کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے؟
- اس میں کن کن چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے؟
- ان کے نام کیا ہوتے ہیں؟
- سائنسی نقطہ نظر سے کس طرح سے کام کرتا ہے؟
پیراشوٹ میں سب سے اوپر کی طرف ایک چھتری ہوتی ہے، جس میں ڈوری باندھ کر ایک تھیلی لٹکا دی جاتی ہے۔ چھتری میں پیٹی جیسی شے بھی ہوتی ہے جسے "رپ کارڈ" کہا جاتا ہے۔ اس رپ کارڈ کو کھولنے سے چھتری کھل جاتی ہے۔ جسے بھی ہوا میں چھلانگ لگانی ہو اسے چند لمحوں میں 'رپ کارڈ' کھولنا پڑتا ہے۔ رپ کارڈ کو کھینچنے کے فورا بعد ہی پیراشوٹ میں ہوا بھر جاتی ہے اور وہ ہوا میں تیرنا شروع کردیتا ہے۔ چھتری کے ساتھ جو ڈوری ہوتی ہے، اسے کھینچ کر جس سمت میں جانا ہو اس طرف موڑا جاسکتا ہے۔ ایک بار پیراشوٹ کُھلنے کے بعد، جیسے جیسے وہ نیچے آتا ہے، اس کی رفتار پانچ میٹر فی سیکنڈ تک بڑھتی جاتی ہے۔ اگر پیراشوٹ کھولنے میں تھوڑی سے بھی غلطی ہو جائے تو ، چھتری نہیں کھل پاتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پیرا شوٹ پہننے والا شخص ایک پتھر کی مانند تیزی سے نیچے گر جاتا ہے او ر یہ بہت ہی خطرناک حالت ہوتی ہے ۔ اس میں جان بھی جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔
پیراشوٹ سے
چھلانگ لگانے کے تجربات سترہویں صدی میں شروع ہوئے۔ ابتدا میں ، بلیوں اور کتوں کو
مختلف اونچائیوں سے پیراشوٹ میں رکھ کر
زمین پر اتارنے کےتجربات انجام دیے جاتے تھے۔ انسان نے انیسویں صدی میں پیراشوٹ کو
استعمال کرنا سیکھ لیا تھا۔ اس کے ذریعے اس نے زمین پر اترنے کے فن میں مہارت حاصل
کرلی تھی۔ انسان نے اڑتے ہوئے ہوائی جہاز سے پیراشوٹ باندھ کر چھلانگ لگانے کے فن
میں بھی مہارت حاصل کرلی تھی۔
شروع میں، پیراشوٹ کو سوتی یا لینن نامی کپڑے سے بنایا جاتا تھا۔ اس کے بعد نائلون کے پیراشوٹ بننے لگے۔ اس کے علاوہ کینوس کے موٹے کپڑے کی جگہ نرم ریشمی کپڑا بھی استعمال کیا جانے لگا تاکہ اس کے وزن کو کم کیا جاسکے۔
پیراشوٹ میں سائنس کا کون سا اصول کار فرماہوتا ہے؟
پیراشوٹ میں دو
قوتیں کام کرتی ہیں، ’کشش ثقل ‘ اور ’ہوا کی رگڑ‘۔ جب کوئی چیز اونچائی سے گرتی ہے
تو، زمین کی کشش ثقل اسے نیچے کی طرف کھینچتی ہے، جب کہ ہوا کی رگڑ کے باعث اس چیز
کے نیچے گرنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ شے جتنی وسیع ہوگی، ہوا کی قوت رگڑ اتنی ہی
زیادہ لگے گی۔
پیراشوٹ میں
ہوا کے تئیں مزاحمت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ نیچے گرنے کے بجائے ہوا میں تیرنے
لگتا ہے۔ کشش ثقل کی قوت شے کو زمین کی طرف کھینچتی ہے اور ہوا کی قوت رگڑ زمین پر
گرتی ہوئی شے کو ہوا میں تیرنے کی حالت میں بنائے رکھتی ہے۔ لہٰذا پیراشوٹ آہستہ
آہستہ نیچے آتا ہے۔
کچھ اور
بھی سنو، کسی پیراشوٹ کی تشکیل اس شے کے سائز اور وزن کے مکمل حساب کے بعد ہی کی
جاتی ہے۔ بھاری اشیا کے لیے استعمال کیے جانے والے پیراشوٹ موٹے کپڑے سے بنے ہوتے
ہیں اور اس کا گھیرا بھی زیادہ رکھا جاتا ہے۔
جنگی طیاروں
سے فوجیوں کو اتارنے کے لیے چھوٹے پیراشوٹ بنائے جاتے ہیں، جو وزن کے اعتبار سے
ہلکے ہوتے ہیں۔ اس قسم کے چھوٹے پیراشوٹ سے نیچے اترنے والے اور ہوا میں کرتب
دکھانے والے لوگوں کو کہیں بھی اترنے اور اپنا توازن قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
12 comments:
Mast sir
Thanx for sharing
Informative Thanks for sharing
Best
Mast
Good job
Thanks everyone
Good information
بہت شکریہ
Ok
ماشاء اللہ بہت خوب
nice
Post a Comment