استاد۔ ایک تعارف
Ustad-Ek Ta-ar-ruf#
کسی بھی انسان کی کامیابی کے پیچھے اچھے استاد کی بہترین
تربیت کافرما ہوتی ہے ۔ استاد ایک چراغ ہے جو تاریک راہوں میں روشنی کے وجود کو
برقرار رکھتا ہے ۔ اُستاد وہ پھول ہے جو اپنی خوشبو سے معاشرے میں امن محبت اور
دوستی کا پیغام پہنچاتا ہے ۔ اُستاد ایک ایسا رہنما ہے جو آدمی کو زندگی کی گم
راہیوں سے نکال کر منزل کی طرف گامزن کرتا ہے ۔ معاشرے میں جہاں ماں باپ کا کردار
بچے کیلئے اہم ہے ۔ وہاں استاد کو بھی اہم مقام حاصل ہے ۔ ماں باپ بچوں کو لفظ بہ
لفظ سکھاتے ہیں ، ان کی اچھی طرح سے نشو و نما کرتے ہیں ، ان کو اُٹھنے ، بیٹھنے
اور چلنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں مگر استاد وہ عظیم رہنما ہے جو آدمی کو انسان
بنادیتا ہے ، آدمی کو حیوانیت کے چنگل سے نکال کر انسانیت کے گُر سے آشنا کرواتا
ہے ۔ استاد آدمی کو یہ بتاتا ہے کہ معاشرہ میں لوگوں کے ساتھ کیسے رشتے قائم رکھنے
چاہئیں ۔ استاد مینار نور ہے جو اندھیرے میں ہمیں راہ دکھلاتا ہے ۔ ایک سیڑھی ہے
جو ہمیں بلندی پر پہنچادیتی ہے ۔ ایک انمول تحفہ ہے جس کے بغیر انسان ادھورا ہے ۔
نیچے کچھ اقوال واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے دئیے جارہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment