Sehat k liye nuksandeh button

 صحت کے لیے نقصان دہ بٹن:

:Sehat  k liye nuksandeh button 

دنیا بھر میں بہت سارے لوگ ٹی وی دیکھتے ، ویڈیو گیم کھیلتے ، یا کمپیوٹر یا موبائل فون پر گیم کھیلنے میں بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ ان کاموں کی فی الحقیقت کوئی فائدے نہیں ہیں۔ مثلاً ٹی وی دیکھنے سے دنیا بھر کی اور اپنے اطراف واکناف کی خبروں کی اطلاع ملتی ہے۔ ہماری کھیلوں سے دلچسپی بڑھتی ہے۔ کسی قدر آرام بھی مل جاتا ہے۔ اسی طرح ویڈیو گیم کھیلنے سے ہماری توجہ بڑھتی ہے۔ اس کے باوجود اگر ہم ان باتوں کے لیے دن بھر کا ایک  بڑا حصہ صرف کریں توا سکا  ہمارے جسم اور دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے ۔ اس کے کون کون سے اثرات ہوتے ہیں اس کا مطالعہ کریں گے ۔

Areebtlm


۱۔  آپ میں موٹاپا آسکتا ہے اور آپ کے  زیادہ تر بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ جا تا ہے:

ٹی وی دیکھتے وقت ،فون / موبائل یا کمپیوٹر کا استعمال کرتے وقت یا ویڈیو گیم کھیلتے وقت آپ کسی ایک مقام پر ساکت بیٹھ جاتے ہیں ۔ دوڑنے، سائیکل چلانے یا کسی میدانی کھیل میں جو جسمانی ورزش ہوتی ہے اس طرح کی کوئی ورزش یہاں نہیں ہوتی۔ جو لوگ مناسب مقدار میں ورزش نہیں کرتے ان کا وزن بڑھتا ہے اور صحت متا ثر ہوتی ہے۔ اس طرح جب آپ زیادہ وقت تک ٹی وی دیکھیں تو اس میں ٹھنڈے مشروبات ، تلہن کی چیزیں ، آئس کریم اور چاکلیٹ کے اشتہار نظر آتے ہیں۔ یہ دیکھنے کے بعد آپ کو بھی یہ کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح سے صحت خراب ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ 

۲۔ آپ دُکھی ، غصّے والے یا حملہ آور بن سکتے ہیں:

ٹی وی کے بعض پروگرام یا فلمیں جن کے کردار دیکھ کر تمہیں غصّہ آتا ہے یا دُکھ ہوتا ہے ۔ اکثر یہ ہوتا ہے کہ پروگرام یا فلم ختم ہونے کے بعد بھی ایک عرصہ تک یہ جذبات قائم رہتے ہیں۔ ماردھاڑ  یا تشدد کے مناظر دیکھ کر آپ کو بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ تشدد کریں۔ جس قدر وقت آپ ٹی وی ، موبائل یا کمپیوٹر پر گزاریں گے اتنی دیر آپ اپنے خاندان یا دوستوں سے دور رہیں گے۔ مسلسل ٹی وی دیکھنے سے اپنے آپ کو اکیلا محسوس کریں گے۔ ٹی وی پر نظر آنے والے اشتہار کی وہ چیزیں جو آپ کے پاس نہیں ہیں  اس کے خرید نہ سکنے کی وجہ سے آپ کو افسوس ہوگا۔

Areebtlm
۳۔ تمھیں تھکن محسوس ہوگی:
آپ کو ٹی وی ، موبائل یا کمپیوٹر کی اسکرین کے سامنے بہت زیادہ وقت صرف کرنے کے بعد فوری نیند نہیں آتی ۔ یہ آلات بند ہونے کے بعد بھی اسکرین کی روشنی آپ کے دماغ میں کچھ دیر تک باقی رہتی ہے ۔ مناسب نیند نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو  تھکن محسوس  ہوتی ہے۔ 
۴۔ آپ اپنے آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتے ہیں:
آپ ٹی وی ، موبائل ، کمپیوٹر یا ویڈیو گیم کے اسکرین کے سامنے بہت زیادہ وقت صرف کرنے کے بعد آپ کے دماغ پر دباؤ / تناؤ بڑھ جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بعض دفعہ سر میں درد بھی ہو سکتا ہے۔ ٹی وی کے چینل بار بار تبدیل کرنے سے بھی ایک قسم کا تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ موبائل ویڈیو ، کمپیوٹر کے بٹن با ر بار دبانے سے یا استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کی انگلیاں ، کلائی میں تکلیف ہوتی ہے ۔ اسی طرح اگر آپ پیٹھ کو سیدھا نہ رکھیں یا نیچے گردن کر کے ان آلات کو استعمال کریں تو تمھاری پیٹھ اور گردن میں بھی تکلیف ہوسکتی ہے۔ 
آپ اس طرح کے اثرات سے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہوں تو ذیل کے اعمال کریں:
  • ایک دن میں دو گھنٹوں سے زیادہ وقت تک ٹی وی نہ دیکھیں۔
  • بہت دیر تک ٹی وی دیکھنے یا ویڈیو گیم کھیلنے کے بجائے آپ اپنی پسند کا کوئی اور کام کریں ۔ جیسے کتابیں پڑھنا، تصویر بنانا ، گانے گانا یا باہر جا کر دوستوں کے ساتھ کھیلنا۔
  • جہاں تک ممکن ہو ٹی وی دیکھتے وقت کوئی چیز نہ کھائیں۔
  • ایسے پروگرام یا فلمیں ہی دیکھیں جس سے آپ کو مسرت / خوشی ہوتی ہے۔ تشدد ، مار دھاڑ والی فلمیں دیکھنے سے پرہیز کریں۔
  • ویڈیو یا کمپیوٹر پر کوئی گیم کھیل رہے ہوں تو ہر پندرہ تا بیس منٹ بعد تھوڑا آرام کرلیں یا تھوڑا سا گھوم لیں۔ انگلیوں اور گردن کی ہلکی ورزش کر لیں ۔ آنکھوں کو ٹھنڈے پانئ سے دھولیں یا انھیں بند چالو کریں۔
  • رات میں سونے سے قبل کم ازکم ایک گھنٹہ پہلے ٹی وی دیکھنا یا الکٹرنک گیم کھیلنا بند کردیں۔
#areebtlm #naushadali19881 #education #tv

Many people around the world spend a lot of time watching TV, playing video games, or playing games on a computer or mobile phone. There are actually no benefits to doing these things. For example, by watching TV, one gets information about news from around the world and from around the world. Our interest in sports increased. Some comfort is also found. Similarly, playing video games increases our attention span. However, if we spend a large part of the day on these things, it can affect our body and mind. We will study its effects.

1. You may become obese and most likely to get sick:

When watching TV, using a phone/mobile or computer, or playing a video game, you sit still in one place. There is no physical exercise like running, cycling, or any field exercise. People who do not exercise properly gain weight and their health is affected. Thus, when you watch TV for a long time, you see advertisements for cold drinks, oil products, ice cream, and chocolate. After seeing this, you also feel the urge to eat it. This increases the risk of ill health

2. You can be sad, angry, or aggressive.

Some TV programs or movies whose characters make you angry or sad.

It often happens that these feelings persist for a while even after the program or movie ends. When you see scenes of violence, you also feel that you have to resort to violence. The more time you spend on TV, mobile or computer, the longer you will be away from your family or friends. Constantly watching TV will make you feel lonely. You may regret not being able to purchase the TV commercials that you do not have.

3. You will feel tired:

You do not fall asleep quickly after spending too much time in front of the TV, mobile, or computer screen. Even after these devices are turned off, the light of the screen remains in your mind for some time. Lack of adequate sleep makes you feel tired.

4. You may find yourself in trouble:

Spending too much time in front of a TV, mobile, computer, or video game screen increases stress on your brain. This can sometimes cause headaches. Repeatedly changing TV channels also creates a kind of tension. Repeatedly pressing or using mobile video or computer buttons can cause pain in your fingers and wrists. Similarly, if you do not keep your back straight or use these devices with your neck down, you may have back and neck pain.

If you want to protect yourself from such effects, do the following:

·       Don't watch TV for more than two hours a day.

·       Instead of watching TV or playing video games for long periods of time, do whatever you like. Like reading books, taking pictures, singing songs, or going out and playing with friends.

·       As far as possible, don't eat anything while watching TV.

·       Only watch programs or movies that make you happy. Avoid watching violent, violent movies.

·       If you are playing a video or a computer game, take a break or take a short walk every 15 to 20 minutes. Do light exercise on the fingers and neck.

·        Rinse the eyes with cold water or turn them off.

·       Stop watching TV or playing electronic games at least an hour before going to bed at night.





4 comments: