Hindustani Parcha

ہندوستانی پارچہ :

ہندوستان، صنعت پارچہ بافی کی شاندار روایات کے لیے ساری دنیا میں مشہور ہے۔ اس شاندار روایات کا سلسلہ وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے ملتا ہے، کیونکہ موہن جودارو  کی کھدائی میں سوتی کپڑے کے آثار بھی ملے ہیں۔

سالار جنگ میوریم  میں :

کپڑا نازک اور کمزور ہوتا ہے۔ ہمارے ملک کی مرطوب اور گرم آب وہوا کی وجہ سے اس کو بہت دنوں تک محفوظ نہیں رکھا  جاسکتا ، اس لیے ہندوستانی کپڑوں کے قدیم نمونے بہت کم ملتے ہیں ۔ پھر بھی ہماری قدیم ادبی  ذخیروں اور بیرونی ممالک کے مسافروں کی یاد داشتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ زمانہ پہلے تک ہندوستانی کپڑوں کو بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا۔

    اس کمرے میں ہندوستانی کپڑوں کے مختلف نمونوں اور ملبوسات وغیرہ کے ذریعہ اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ عوام کو ہندوستانی پارچہ بافی صنعت کی شاندار روایات سے واقف  کرایا جائے جن کا تعلق پچھلے تین صدیوں سے رہا ہے۔ کم نمونہ جات میں زیادہ سے زیادہ قسم کے پارچہ جات دیکھلائے گئے ہیں ۔

سوتی کپڑے کے علاوہ زربفت ، ھمرو ، مشجر ، ململ ، ریشم ، مخمل اور اُونی کپڑے رکھے گئے ہیں۔ دیگر ملبوسات مثلاً   پگڑی ، صافہ ، چغہ ، جامہ ، پٹکایا ، کمربند ، ساڑی ، اوڑھنی اور شال پر مشتمل ہیں۔ اس گیلری کی آراستگی کے لیے جو سامان رکھا گیا ہے اس میں پردے ، دریاں  ، پچوائی اور تلگانہ کے منقش جدول قابل ذکر ہیں ۔ گیلری کی یکسانیت  کو ختم کرنے اور تنوع پیدا کرنے کے لیے مغل دور کے حقوق کے نچھلے حصوں کو ، جو شیشے کے ہیں موزوں و مناسب مقامات پر رکھا گیا ہے۔

ہندوستانی کپڑا سادہ بھی ہوتا ہے اور نقش نگار کیا ہوا بھی ۔ سادہ کپڑا اپنی ملامت ، نفاست اور خاص قسم کی بُنت کے لیے منقش کپڑے سے کم مشہور نہیں ہے۔ مختلف قسم کا سادہ کپڑا ملک کے ہر حصے میں تیار کیا جاتا ہے جس میں مضبوط جالی دار کپڑے سے لے کر بہت ہی ملائم ململ تک شامل ہے۔

نقش و نگار کئے ہوئے کپڑوں کی ان بناوٹ کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ نمونے اور نقش و نگار اس وقت بنائے جاتے ہیں جب کپڑا سانچوں پر ہوتا ہے یا  پھر جب اس کو بُنا جاتا ہے ۔ فن کارانہ چابک دستی پہلے طریقہ کی بنیادی خوبی ہے جب کہ دوسرے طریقے میں سانچے پر سے سادہ کپڑا نکال کر اس پر نقش و نگار کے لیے رنگریز یا چھاپنے والے یا کشیدہ کار کے حوالے کیا جاتا ہے۔

Hindusti Parcha

#Hindustani Parcha #Cotton Cloth #Areebtlm

1 comment: