Learning Out Come

تعارف:۔

  بچہ اپنے گھر ، خاندان اور ماحول سے زبان کے تجربات و تصورات لے کر اسکول میں داخل ہوتا ہے ۔ لیکن با قاعدہ طور پر وہ حروف کی شناخت، لفظوں کے معنی اور ان کے استعمال سے اسکول میں متعارف ہوتا ہے ۔ چونکہ اس عمر میں حروف شناسی مشکل کام ہے اس لیے کہ رسم خط کے نشانات اور ان نشانات سے جڑی آوازوں کو جاننا اور سمجھنا آسان نہیں ہوتا ۔ اس لیے ضروری ہے کہ زبان سیکھنے کی شروعات معنی سے ہو اور اس کے لیے کہانی کا سہارا لیا جاۓ ۔ یعنی زبان سکھانے کے مقصد کو کہانی سے پورا کیا جاۓ ۔ چونکہ کہانی میں لطف اندوزی اور دلچسپی کا عنصر شامل ہوتا ہے اس لیے کہانی کا وسیلہ زبان سکھانے میں زیادہ کارگر اور مؤثر ثابت ہوسکتا ہے ۔



PDF ←Download

Naushad Ali

1 comment:

  1. پرائمری کلاس کے لیے کافی کار آمد ہے 👍

    ReplyDelete