ممبئی کی جامع مسجد
ممبئی کی تاریخی جامع مسجد کے وسیع وعریض
حوض کی 22برس بعد مکمل صفائی
230 سالہ
اس قدیم مسجد کی بنیادیں حوض پرقائم ہیں اورقدرتی طور پر دیواروں اور فرش سے میٹھے
پانی کےمتعدد چشمے جاری ہیں۔
ممبئی کرافورڈ مارکیٹ کی تاریخی جامع مسجد
کے وسیع و عریض حوض کی 22برس
بعد اس طرح مکمل صفائی کی جارہی ہے کہ حوض کا پورا پانی نکال دیا گیا ہے ، اب مٹی وغیرہ صاف
کی جارہی ہے۔ اس کام کے لئے 3 بڑے
واٹر پمپ لگائے گئے ہیں اور25 سے زائد عملہ آرکیٹکٹ اور انجینئر کی نگرانی میں
اس کام پر مامور ہے ۔ 230
سالہ اس قدیم اورتاریخی مسجد کی بنیادیں 160 فٹ
لمبے اور 70 تا 80 فٹ چوڑے حوض
پرقائم ہیں اورقدرتی طور پر حوض کی دیواروں اور فرش سے میٹھے پانی کے متعدد چشمے جاری
ہیں۔ان چشموں میں سے کسی میں کم تو کسی سے کافی مقدار میں اس قدر پانی نکل رہا ہے کہ
صفائی کے بعد پھر پانی جمع ہوجاتا ہے ۔اس کے باوجود دیواریں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔عملہ
اسے دیکھ کر حیران ہے ۔5 دن
سے پانی کی نکاسی کی گئی اب مٹی صاف کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ حوض میں موجود مختلف
اقسام کی مچھلیوں کو بحفاظت بڑے بڑے ٹینک میں رکھا گیا ہے، صفائی کا کام مکمل ہوجانے
کے بعد انہیں دوبارہ حوض میں ڈال دیا جائے
گا۔
جامع مسجد کے اس حوض میں اندر سے
اوپرتک 18 سیڑھیاں
بنائی گئی ہیں اوران سیڑھیوں میں سے 8 سیڑھی
تک ہمیشہ پانی رہتا ہے ۔حوض کی گہرائی 12 تا 14 فٹ ہے۔ بہت سے مصلیان اس میں داخل ہوکر وضو کرتے ہیں ۔
پانی کو اب ہمیشہ صاف شفاف رکھنے
کےلئے آکسیجن مشین کی تنصیب کافیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پانی کی ہیئت یا رنگ وغیرہ تبدیل
نہ ہو اور از خود صاف ہوتا رہے۔
تقریباً 17 سال پہلے حوض کی صفائی کی
گئی تھی لیکن اس وقت حوض کا پورا پانی خالی نہیں کیا گیا تھا بلکہ پانی کو صاف کیا
گیا تھا لیکن اس وقت چونکہ لاک ڈاؤن ہے اورمسجد میں محض عملہ ہی نماز ادا کر رہا ہے
اورپانی کی ہیئت بھی بدل گئی تھی اس لئے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس کام کا آغاز
کیا گیا اور امید ہے کہ جب چند دن میں کووڈ کے حالات میں مزید بہتری کے بعد مساجد میں
پہلے کی طرح مصلیان نماز ادا کریں گے تو اس صاف صفائی کا وہ مشاہدہ کرسکیں گے۔
نمائندۂ انقلاب کے استفسار کرنے
پر ان تفصیلات سے جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب نے آگاہ کروایا ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال ہی
اس کام کے لئے ترتیب بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس کام کےلئے مختلف ماہرین کی خدمات
درکار تھیں اورسب کی موجودگی ضروری تھی جو گزشتہ سال کسی سبب ممکن نہ ہوسکی ،اس دفعہ
ترتیب بن گئی اورنہ صرف کام کا آغاز کر دیا گیا بلکہ آدھے سے زیادہ کام مکمل بھی کر
لیا گیا ہے۔
صاف صفائی کے دوران مسجد کی دیواریں ،
طرز تعمیر، پختگی اورمضبوطی دیکھ کرخوش گوار حیرت ہوئی کہ 230 سال سے پانی پر کھڑے رہنے
کے باوجود اللہ کے مقدس گھر کی دیواروں کو نقصان نہیں پہنچا ہے اور انجینئروں کے مطابق
بحمداللہ مسجد کی دیواریں پوری طرح سے محفوظ اور مضبوط ہیں۔
ممبئی کی اس تاریخی جامع مسجد میں شاندار
لائبریری ہے جس میں مختلف موضوعات پر 16000
نادر و نایاب کتابیں ہیں۔
ان کتابوں کو مکمل طور پر محفوظ رکھنے
کے لیے کچھ عرصہ قبل انکا ڈیجیٹائزیشن کیا گیا ہے۔
جامع مسجد میں قدیم روئت ہلال کمیٹی ہے،
جو سو سال سے زائد پرانی ہے.
یہاں چاند کے تعلق سے علماء اور روئت ہلال
کمیٹی کے اراکین کے باہمی مشورہ سے شریعت مطہرہ کی روشنی میں عامۃ المسلمین کی راہنمائی
کی جاتی ہے۔
سعید احمد خان انقلاب ممبئی
Unique information
ReplyDeleteHelpful information
ReplyDeletePlz add share more.
Thank You for useful knowledge
ReplyDeleteVery informative
ReplyDeleteبہُت ہی بہترین معلومات فراہم کی آپ نے ماشاء اللہ
ReplyDeleteInformative
ReplyDeleteجامع مسجد کے متعلق جان کر اچھا لگا. 🌷
ReplyDeleteThanks
ReplyDeleteVery nice knowledgeable and informative article...
ReplyDeleteShukriya Sir 💐 💐 💐
Jama masjid chalna hai..
ReplyDeleteمسجد میں چلنا ہے... کب چلیں گے