Shahtoot

 انتخاب

شہتوت  :  ایک پھل

شہتوت بہت مشہور پھل ہے یہ بہت لذیذ اور مزیدار ہو تا ہے اس کو اردو میں شہتوت انگلش میں ملبرےMulberry اور عربی میں توت حلوا کہا جاتا ہے نہ صرف ہندوستان کے تمام علاقوں بکثرت اور شوق سے کھایا جاتا بلکہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں شہتوت کے درخت کی شاخیں لمبی لمبی اور لچکدار ہوتی ہیں اور اس کا استعمال مختلف ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔

  شہتوت کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس میں پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں، ایک سفید زردی مائل اس کو سفید شہتوت کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے دوسرا سیاہ سرخی مائل ہو تا ہے اسے کالا شہتوت بھی کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں کھٹّا ہوتا ہے شہتوت انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہے مختلف قسم کی بیماریوں میں اسے استعمال کرایا جاتا ہے یہ گردے کے امراض میں بھی مفید ہے اس کے پتے اور جڑیں بھی مفید ہیں

اس کے پتے اور جڑ کے جوشاندے سے غرارے کرنا گلے کے لئے بہت مفید ہے خاس طور پر حلق کے ورم میں نہایت مفید ہے اس کی چھال کا دانتوں پر استعمال بہت اچھا ہے شہتوت کا شربت بھی تیار کیا جاتا ہے یہ پیاس میں تسکین دیتا ہے اور خون کی تیزی کو ختم کرتا ہے یہ گرم مزاج لوگوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔ شہتوت جگر اور خون کو طاقت دیتا ہے اور نیا خون پیدا کرتا ہے توت سیاہ دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے اور خون کی تیزابیت کو دور کرتا ہے۔

 دائمی نزلہ زکام گلے کی خراش اور پیشاب کی جلن میں شہتوت کا استعمال کرنے سے افاقہ ہوتا ہےدائمی قبض کی صورت میں صبح ناشتے کی صورت میں توت سیاہ کا استعمال کریں دائمی قبض دور ہو جائے گی...

انتخاب.. نوشادعلیN@R@                                                                           


            

Https://teachingadds.blogspot.com


Prefixes

 Prefixes :

A Syllable or a word part added to the beginning of a word is called a " Prefix ".

Full PDF Download Here↡

                                Download

Anti :

Antisocial - Antigravity - Antibiotic - Antidepressant - Antifreeze

Dis :

Dislike - Dishonest - Distant - Disagree - Disappear

In :

Incorrect - Inaccurate - Inadequate - Inability - Incomplete

Co :

Co-worker - Copilot - Cooperation - Coexist - Cosign 

Extra :

Extracurricular - Extraordinary - Extra-terrestrial - Extracellular

Fore :

Forecast - Forehead - Foresee - Foreword - Foremost


Mis :

Misinterpret - Misfire - Mistake - Misunderstand - Misconduct

Mono :

Monotone - Monobrow - Monolithic - Monopoly - Monolingual

Non :

Nonesense - Nonentity - Nondescript - Nonactive - Nonexistent

Sub :

Submerge - Submarine - Sub-category - Subtitle - Sunconscious

Trans :

Transport - Transnational - Transatlantic - Transact - Transform

Un :

Unfinished - Unfriendly - Undone - Unknown - Unlike
Uni :

Unicycle - Universal -  Unilateral - Unicorn - Uniform

Post :

Postmortem - Postphone - Postpaid - Postmaster - Postscript

Inter :

Internet - Interact - Intermediate - Interstellar - Interlock

Ex :

Ex-president - Ex-boyfriend - Exterminate - Exterior - Extension

Over :

Overwork - Overdue - Overjoy - Overeat - Overoptimistic 

Pre :

Prefix - Predetermine - Pre-intermediate - Preview - Prevent

Re :

Return - Rediscover - Reunion - Reunite - Recall

Super :

Superfood - Superstar - Supernatural - Superimpose - Superhuman

Under :

Underwater - Underage - Undercook - Underline - Underweight

Mid :

Midfielder - Midway - Midsummer - Midair - Midpoint

Micro :

Microscope - Microbiology - Microfilm - Microwave - Microphone

Macro :

Macroeconomics - Mocromolecule - Macrobiotic - Macrocosm -


Semi :

Semicircle - Semifinal - Semiconscious - Semi-precious - Semi-skilled

Tri :

Triangle - Tripod - Tricycle - Tricolor

Pro :

Proceed - Prowar - Promote - Propose - Progress

Ante :

Antenatal - Anteroom - Amtedate - Antechamber - Antecedent

Homo :

Homosexual - Homonuclear - Homoplastic - Homophobic - Homograph

Auto :

Autopilot - Autograph - Autobus - Automobile - Autodail

Poly :

Polysyllable - Polygone - Polycotton - Polyneuritis 

Hyper :

Hyperactive - Hyperlink - Hyperventilate - Hypersensitive - 
Hyper - simple - Hyperspace
Ect.....



Naushad Ali Riyaz Ahmed
https://teachingadds.blogspot.com





Alamat-e-Aowqaf

 

علامات ِ اوقاف (رموز و اوقاف)

Punctuation

اوقاف ، وقف کی جمع ہے جس کے معنی ہیں ٹھہرنا یا رُکنا۔ رموز واوقاف ہی ہمارے جملوں کو قابلِ فہم بناتے ہیں اور جملے کا مطلب اچھی طرح واضح کرتے ہیں۔ بولتے وقت ہم ان علامتِ اوقاف کا استعما ل نہیں کرتے بلکہ اپنے لہجے کے اتار چڑھاو سے اپنی بات کا مطلب واضح کرتے ہیں۔لکھتے وقت آواز کا اتار چڑھاو واضح کرنا ممکن نہیں  لہذا ہمیں ان رموزو اوقاف کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ اسی طرح تحریر میں رموزو اوقاف لگے ہوں تو ہم صحیح طریقے سے پڑھ سکتے ہیں۔

        جملہ کہاں ختم ہوا، سوال کہا ں ہے ، التجا کون سی ہے ، کہاں حیرت اور جذبات کا اظہار ہے ، جملے میں کہاں اور کتنی دیر ٹھہرنا ہے اسے سمجھنے کے لیے جو علامتیں استعمال کی جاتی ہیں انہیں رموز واوقاف یا علاماتِ اوقاف کہتے ہیں۔

یہاں سے آپ PDF ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔⇓

                                    Download

1۔ ختمہ (۔)Fullstop: جملہ پورا ہونے پر لگائی جانے والی نشانی کو ختمہ (۔) کہتے ہیں۔

مثلاً  :    ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔

2۔  سکتہ (،) Comma: جملے میں تھوڑا ٹھہرنے کے لیے لگائی جانےئ والی علامت کو سکتہ (،) کہتے ہیں۔

مثلاً :    اریب سے کہو، جلدی اپناکام مکمل کرے۔

3۔ وقفہ (؛) Semicolon: جملے میں سکتے سے کسی قدر طویل ٹھہراؤ کے لیے لگائی جانے والی علامت کو وقفہ(؛) کہتے ہیں۔

مثلاً:    ڈاکٹر نے میری نبض دیکھی؛ بلڈ پریشر دیکھا؛ بیماری کی تفصیل پوچھی اور پھر بھائی سے کہا۔

4۔ رابطہ(:) Colon: وقفے سے زیادہ ٹھہراؤ کے لیے مفصل اور ہم خیال جملوں کو جوڑنے کے لیے لگائی جانے والی علامت کو رابطہ (:) کہتے ہیں۔

5۔تفصیلیہ (:- ) تفصیل یا وضاحت بیان کرنے کے لیے لگائی جانے والی علامت کو تفصیلیہ  کہتے ہیں اسے وقفِ شارح بھی کہتے ہیں۔

6۔سوالیہ (؟) Interrogation: جملے میں سوالیہ اظہار کے لیے لگائی جانے والی علامت کو سوالیہ (؟) کہتے ہیں۔

مثلاً :    آپ کا اسم گرامی کیا ہے ؟

7۔ فجائیہ (!)Exclamation: تعجب، حیرت ، افسوس ، خوشی ظاہر کرنے کے لیے جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں اُن کے آگے جو علامت لگائی جاتی ہے اسے فجائیہ (!) کہتے ہیں۔

مثلاً :    واہ!  تاج محل کتنی خوب صورت عمارت ہے۔

8۔ قوسین () Brackets: اصل جملے کے درمیان میں بظاہر غیر متعلق لفظ یا جملے کو لکھنے کے لیے لگائی جانے والی علامت کو () قوسین کہتے ہیں۔

9۔خط (۔۔۔۔) Dash: اصل جملے کے درمیان میں بظاہر غیر متعلق لفظ یا جملے کو لکھنے کے لیے یا بیان کی شدت کو ظاہر کرنے کے لیے لگائی جانے والی علامت کو خط ۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔

مثلاً :    چاند تھا لیکن بے نور سا۔۔۔۔۔۔۔۔ ، تارے تھے لیکن بجھے بجھے ۔۔۔۔۔۔

10۔واوین ( ’’ ‘‘ ) Inverted Commas: کسی شخص کی کہی ہوئی بات کو ہو بہو لکھنے کے لیے پوری بات کے شروع اور آخر میں لگائی جانے والی علامت کو واوین (’’۔۔۔۔۔‘‘ ) کہتے ہیں۔

مثلاً : عامر نے کہا، ’’ ابّا جان مجھے سائیکل دلادیجیے۔‘‘