Alif Noongunna Laga kar Jama banana.

 عام طور پر جن واحد مونث کے آخر میں ’’ ی‘‘ آتی ہے ان کی جمع بناتے وقت اخیر میں ’’اں‘‘ بڑھا دیتے ہیں۔ کچھ الفاظ اس سے مستثنیٰ ہیں۔










Wow Noon Gunna Laga kar jama

اردو زبان میں واحد الفاظ کی جمع بنانے کے کئی طریقے ہیں۔ آج ہم ’’ وں ‘‘ لگا کر جمع بنانا دیکھیں گے۔











Classification

 اردو زبان کئی زبانوں کا مجموعہ ہے۔

اردو کے حرف ہجّا : اردو کے بنیادی حروف ہجّا عربی سے مستعار ہیں۔ عربی حروف ہجّا میں اہل فارس کے چند اضافوں کے بعد اہل ہند نے بھی ان میں اپنی ضرورت کی بنا پر چند حروف کا اضافہ کیا ہے۔ اس طرح اردو کے حروف ہجّا وجود میں آئے وہ حسب ذیل ہیں۔

عربی سے مستعار بنیادی حروف : ان حروف کی کُل تعداد اُنتیس ہے (۲۹) ہے۔


ا  ب  ت  ث  ج  ح  خ  د  ذ  ر  ز س  ش  ص  ض  ط  ظ  ع  غ  ف  ق  ک  ل  م  ن  و ہ  ھ  ی۔

 اہل ایران کے وضع کردہ اضافی حروف : درج بالا میں اہل ایران نے پانچ نئے حروف کا اضافہ کیا ۔ اس طرح یہ تعداد چونتیس (۳۴) ہوگئی۔


پ  چ  ژ  گ  ے

اہل ہند کے وضع کردہ اضافی حروف : تین حروف کا اضافہ کیا جس میں ان کی تعداد سینتیس (۳۷) ہوگئی۔

ٹ  ڈ  ڑ

            یہ آوازیں مقامی زبانوں سے کا حصّہ تھیں اور ان کی شمولیت نے اردو کو نئی آوازیں کی ادائیگی سے آشنا کیا۔ اس ضروری اضافے کے باوجود ہندی کے بہت سارے ایسےالفاظ تھے جن کی ادائیگی سینتیس حروف سے ممکن نہیں تھی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے دس (۱۰) مرکب حروف ( مخلوط حروف) وضع کئے گئے۔

بھ  پھ  تھ  ٹھ  جھ  ثھ  دھ  ڈھ  کھ  گھ

ٓAreeBTLM


ان حروف میں سے ہر ایک حرف الفاظ کے شروع میں آسکتا ہے اور اکثر حروف الفاظ کے درمیان اور آخر میں بھی آتے ہیں۔

۱)  پھول  ،  دوبھر  ،  لابھ            ۲)  پھر  ،  بپھر            ۳)  تھم  ،  گتھی  ،  ہاتھ            ۴)  ٹھیک  ،  گھٹری  ،  کاٹھ

۵)  جھرنا  ،  مجھے ،  بانجھ        ۶)  چھرا  ، اچھا  ،  کچھ    ۷)   دھن  ،  آدھا  ،  دودھ      ۸)  ڈھیر  ،  گڈّھا  ،  

۹)  کھانا ، دیکھنا ، پنکھ

۱۰) گھر ، بگھارنا، میگھ پانچ نئے مخلوط حروف مزید وضع کئے گئے جو الفاظ کے درمیان یا آخر میں آتے ہیں ۔ لیکن ان کے شروع میں کبھی استعمال نہیں ہوتے۔رھ ، ڑھ ، لھ ، مھ ، نھ ، مثال تیرھوا ں ، آڑھت ، گڑھ ، کولھو، کمھار، ننھا، منھ وغیرہ۔۔ ان سب حروف کو شمار کیجیے تو مجموعی تعداد بیالیس (۴۲) قرار پاتی ہے لیکن  حقیقت یہی ہے کہ بنیادی حروف وہی سنتیس (۳۷) ہیں ۔ جن کا ذکر اوپر ہو چکا ہے ۔ جن میں مخلوط حروف شامل ہیں۔

شکریہ :

انتخاب: نوشاد علی ریاض احمد۔ مالیگاؤں